نئی دہلی: مرکزی وزیر محنت و روزگار سنتوش کمار گنگوار کووِڈ۔19 وبا کے دوران قابل ذکر کام کرنے والے افسران کو بدھ کے روز اعزاز سے نوازیں گے۔
مرکزی محنت و روزگار کی وزارت کے ذرائع نے منگل کے روز یہاں بتایا کہ مسٹر گنگوار کل اپنے دفتر میں امپلائی اسٹیٹ انسورنش کارپوریشن، امپلائی پروویڈنٹ فنڈ آرگنائیزیشن اور چیف لیبر کمشنر کے دفتر کے ان افسران کو اعزاز سے نوازیں گے جنہوں نے کورونا اور لاک ڈاؤن کے دوران کئی طرح کے چیلنجز سے نمٹتے ہوئے قابل ستائش کام کیا ہے۔
یہ پروگرام آن لائن ہوگا اور اس میں پورے ملک سے متعلقہ اداروں کے علاقائی دفاتر کے افسران حصہ لیں گے۔ حکومت نے کورونا وبا کے التزامات سے نمٹنے کے لیے مزدوروں کے لیے کئی ترقیاتی پروگراموں کا اعلان کیا تھا جنھیں ان اداروں کے ذریعے نافذ کیا گیا ہے۔
