دیوالی پر مقامی مصنوعات خریدیں:شاہ

0

نئی دہلی:مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے باشندگان وطن سے دیوالی پر مقامی مصنوعات خریدنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس چھوٹے سے اقدام سے تہواروں کے وقت لاکھوں افراد کی زندگی منورہوسکتی ہے مسٹر شاہ نے آج ٹویٹ پیغام میں کہا،’’اس دیوالی پر آیئے ہم سب متحد ہوکر وزیراعظم نریندرمودی کے’لوکل فار دیوالی‘ کی اپیل کو کامیاب بنائیں۔ مقامی مصنوعات، ہتھ کرگھا اور تاجروں کو ہمارا تھوڑا سا تعاون تہوار کے اس موسم میں لاکھوں افراد کے زندگی میں روشنی پیداکردے گا۔
قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی نے آج لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ مقامی مصنوعات کو خریدیں اور انہیں فروغ دیں۔ انہوں نے’لوکل فار دیوالی‘ کا نعرہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ملک کے لوگوں سے درخواست ہے کہ اس کی خوب تشہیر کریں اور لوگوں کو مقامی مصنوعات کو اپنانے کے لیے کہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here