مودی جے این یو میں سوامی وویکانند کے مجسمہ کی نقاب کشائی کریں گے

0

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی جمعرات کو ملک کی مایہ ناز جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں سوامی وویکانند کے مجسمہ کی نقاب کشائی کریں گے یونیورسٹی کے وائس چانسلر جگدیش کمار نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ وزیراعظم جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سوامی وویکا نند کے مجسمہ کی نقاب کشائی کریں گے۔
سوامی وویکا نندمعروف اور بااثر روحانی گرو تھے۔ انہوں نے امریکہ کے شکاگو میں 1893میں منعقدہ عالمی مذہبی جنرل اسمبلی میں ہندستان کی نمائندگی کی تھی۔ انہوں نے رام کرشن مشن بھی قائم کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here