نئی دہلی: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے شفایاب ہونے مریضوں کی تعداد نئے کیسز سے کہیں زیادہ رہی ، جس سے فعال کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد 53،920 جبکہ 50،357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد میں 4،141 عدد کی کمی ہوئی ہے۔ جن میں سے سب سے زیادہ کورونا کیسز(993) دہلی میں رپورٹ ہوئے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر میں 4351 اور مغربی بنگال میں 879 عدد ایکٹیو کیسزمیں کمی آئی ہے۔
ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے 53،920 مریض صحت مند ہوئے اور 577 مریضوں کی موت ہوگئی ۔ فعال کیسزکی تعداد 4،141 سے گھٹ 5،16،632 رہ گئی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں کورونا کے 50،357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد مجموعی 84.62 لاکھ کو عبور کرچکی ہے۔ :

