مودی نے اسرو کو کامیاب خلائی مشن کے لئے مبارکباد دی

0
The Governor of Nagaland, Shri R.N. Ravi calling on the Prime Minister, Shri Narendra Modi, in New Delhi on August 08, 2019.

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے ایک ساتھ دس سیٹلائٹ کی لانچنگ کرنے پر انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کو مبارکباد دی ہے۔
مسٹر مودی نے سنیچر کو اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہاکہ میں اسرو اور ملک کی خلائی صنعت کو پی ایس ایل وی۔سی 49/ای او ایس۔01مشن کی لانچنگ کے لئے مبارکباد دیتا ہوں۔ کووڈ۔ 19وبا کے وقت میں ہمارے سائنسدانوں نے کئی پابندیوں کے باوجود ٹائم فریم میں ہدف حاصل کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس مشن کے دوران امریکہ اور لکزمبرگ کے چار چار اور لتھوانیا کاایک سیٹلائٹ لانچ کیا گیا۔
اسرو نے آج شری ہری کوٹہ لانچنگ مرکز سے تمام طرح کے موسم میں زمین کی تصاویر بھیجنے کے قابل سیٹلائٹ ای او ایس۔01کی کامیاب لانچنگ کی۔ اس کے ساتھ تین ممالک کے نو سیٹلائٹ بھی لانچ کئے گئے ہیں۔ کورونا کے دور میں اسرو نے پہلی بار خلائی مشن کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here