دہلی میں کووِڈ۔19 کی تیسری لہر

0

نئی دہلی: دہلی حکومت نے بدھ کے روز یہ قبول کیا کہ قومی دار الحکومت میں عالمی وبا ’کووِڈ19‘ کی تیسری لہر ہے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور وزیر صحت ستیندر جین نے آج اس بات کو تسلیم کیا کہ دہلی میں فی الحال کورونا وائرس کی تیسری لہر چل رہی ہے قومی راجدھانی میں منگل کے روز کورونا وائرس کے ریکارڈ 6,725 نئے کیسز سامنے آئے تھے اور کل اعداد و شمار چار لاکھ تین ہزار 96 ہو گئے ہیں۔ 6652 کورونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں اور 36 ہزار 375 مریض فی الحال وبا سے متاثر ہیں جبکہ تین لاکھ 60 ہزار 69 وبا کو شکست دے چکے ہیں۔
مسٹر کیجریوال نے میڈیا سے کہا،’ قومی دار الحکومت میں کووِڈ۔19 کے کیسز میں تیزی آئی ہے۔ ہم اسے کورونا وائرس کی تیسری لہر کہہ سکتے ہیں۔ ہم صورتحال پر باریکی سے نظر رکھے ہوئے ہیں اور حسب ضرورت وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے جو بھی ضرورت ہوگی اقدام کریں گے‘۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here