کیجریوال نے بچوں کی ڈینگو مخالف مہم کے لئے حوصلہ افزائی کی

0

نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے بچوں کی ہر اتوار’صبح دس بجے، صرف دس منٹ’کے لئے اپنے گھروں میں جمع صاف پانی کی جانچ کرکے ڈینگو مخالف مہم کا حصہ بننے کے لئے حوصلہ افزائی کی۔
مسٹر کیجریوال نے دہلی حکومت کی طرف سے شروع کے گئے ’دس ہفتے، دس بجے، دس منٹ‘ مہم کے پانچویں اتوار کو آج اپنے گھر میں جمع صاف پانی کو جانچ کرکے بدلا۔ انہوں نے بچوں کی ہر اتوار کو ’صبح دس بجے، صرف دس منٹ کے لئے اپنے گھروں میں جمع صاف پانی کی جانچ کرکے اس عظیم مہم کا حصہ بننے کے لئے حوصلہ افزائی کی۔ اس کے ساتھ ہی بچوں کو اپنے دوستوں کو فون کرکے انہیں اپنے گھروں میں جمع پانی کی جانچ کرکے اس مہم کا حصہ بننے کی ترغیب دینے کے لئے بھی حوصلہ افزائی کی۔
وزیراعلی نے کہاکہ ڈینگو کے خلاف دہلی کے باشندو ں کی عظیم مہم جاری ہے۔آج پانچویں اتوار کو میں نے پھر سے اپنے گھر پر رکے پانی کو بدلا اور ڈینگو کے مچھر پیدا ہونے کے اندیشہ کو ختم کیا۔ میں دہلی کے تمام باشندوں سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ بھی ہر اتوار کو ’دس ہفتے، دس بجے، دس منٹ، ہر اتوار، ڈینگو پر وار‘ عظیم مہم کاحصہ ضرور بنیں۔
انہوں نے کہاکہ دہلی کے لوگ اپنے گھروں کی جانچ کرنے کے بعد اپنے دس دوستوں کو مہم کے سلسلہ میں فون کریں۔ تمام کے تعاون سے دہلی سے ڈینگو کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here