ان لاک 5:درگا پوجا،رام لیلا کو ملی اجازت

0

لکھنؤ:مرکزی وزرات داخلہ کی جانب سے ان لاک ۔5 کی تازہ ہدایات جاری کرنے کے ایک دن بعد اترپردیش حکومت نے بھی جمعرات کو نئی گائیڈلائنس جاری کی ہیں جس کے تحت اسکول اور تعلیم ادارے و کوچنگ سنٹر 15اکتوبر کے بعد مرحلے وار طریقے سے کھولے جاسکیں گے۔نئی گائیڈ لائنس کے مطابق اسکول منیجمنٹ ضلع انتظامیہ سے رابطہ کر کے اپنے ادارے کو دوبارہ کھول سکتا ہے۔نئی گائیڈلائنس کے تحت سڑک کنارے درگا پوجا پنڈال قائم کئے جاسکے گے لیکن آمدورفت کی گنجائش کے ساتھ۔100افراد کے ساتھ درگاپوجا کے انعقاد کی اجازت دی جاسکے گی۔مورتیاں تو لگائی جاسکیں گی لیکن مورتیوں کے وسرجن کے دوران کسی جلوس کی اجازت نہیں ہوگی۔
اڈیشنل چیف سکریٹری (داخلہ)اونیش اوستھی نے کہا کہ ریاست میں درگا پو جا اور رام لیلا کی اجازت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اضلاع کی انتظامیہ طے گائیڈلائنس کے مطابق درگاپوجا اور رام لیلا کے انعقاد کی اجازت دے سکیں گے۔چیف سکریٹری آر ٹی تیواری کی جانب سے جاری کی گئی نئی گائیڈ لائنس کے مطابق سماجی، تعلیمی،کھیل،تفریح،کلچر،مذہبی اور سیاسی پروگرام کنٹین منٹ زون کے باہر 100افراد کی موجودگی کے ساتھ منعقد کئے جاسکے گے۔وہیں 15اکتوبر سے بند مقامات پر یہ پروگرام0 5فیصدی صلاحیت یا زیادہ سے زیادہ 200افراد کی موجودگی کے ساتھ منعقد کئے جاسکیں گے اس دوران جسمانی فاصلہ،ہاتھ سینیٹائزینش،تھرمل اسکریننگ وغیرہ کے اہتمام کا خاص خیا رکھنا ہوگا۔ کھلے میں منعقد کئے جانے والے فکشن کو اس علاقے میں نافذ گائیڈلائنس پر عمل کرنا ہوگا۔گائیڈلائنس کے مطابق بچوں کو اپنی رضامندی اور والدین کے تحریری اقرا ر نامہ کے ساتھ کلاس میں شرکت کرنے کی اجازت ہوگی۔15اکتوبر سے سنیما ہال بھی کھلیں گےساتھ عوامی لائبری کو بھی کھلنے کی اجازت ہوگی۔اترپردیش کی گائیڈ لائنس مرکزی حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائنس کے مماثل ہیں ۔ریاستی حکومت نے مرکزی وزارت داخلہ کے تمام سفارشات کو حاصل کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here