سنیما ہال 15 اکتوبر سے نصف صلاحیت کے ساتھ کھولنے کی اجازت

0

نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ نے کورونا وبا کے سبب ملک بھر میں گزشتہ مارچ سے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے بعد مختلف سرگرمیوں کو دوبارہ سے شروع کرنے کے سلسلے میں پانچویں مرحلے کی رہنما ہدایات آج جاری کردی گئیں، جن میں کنٹنمینٹ زون کے باہر کے علاقوں میں 15 اکتوبر سے سنیما ہال اور تھیئٹر کو نصف گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تعلیمی اداروں کو 15 اکتوبر کےبعد کھولنے کا فیصلہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
رہنما خطوط میں واضح طور پر کہا گیاہے کہ ملک بھر کے کنٹنمنٹ زون میں لاک ڈاؤن 31 اکتوبر تک نافذ رہے گا۔ نئے رہنما خطوط جمعرات سے نافذ العمل ہوں گے۔
پانچویں مرحلے میں کنٹیمینٹ زون کے باہر کے علاقوں میں پہلے کے علاوہ کئی دیگر سرگرمیوں کو شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ رہنما خطوط ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام خطوں اور متعلقہ مرکزی وزارتوں نیز محکموں کے مشوروں سے تیار کئے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here