گیارہ ریاستوں کی 56 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، نتیجے 10 نومبر کو

0

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ 10 ریاستوں کی 54 اسمبلی حلقوں میں تین نومبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے جبکہ بہار کے ایک لوک سبھا حلقہ اور منی پور کی دو اسمبلی حلقوں میں سات نومبر کو کرائے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی۔
کمیشن نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کی وجہ سے پیدا ہونے والے مقامی حالات کے پیش نظر آسام، تمل ناڈو اور کیرلہ کی دو دو اور مغربی بنگال کے ایک اسمبلی حلقہ کےلئے ضمنی انتخابات نہیں ہوں گے۔
کمیشن کے مطابق مدھیہ پردیش اسمبلی حلقوں کی 28، گجرات کی آٹھ، اترپردیش کی سات، جھارکھنڈ ، کرناٹک، اڈیشہ اور ناگالینڈ کی دو۔دو، ہریانہ، تلنگانہ اور چھتیس گڑھ کی ایک۔ایک حلقوں کے لئے ضمنی انتخابات تین نومبر کو ہوں گے۔
بہار کے والمیکی نگر لوک سبھا حلقہ کے لئے ضمنی انتخابات سات نومبر کو ہوں گے۔ اسی دن منی پور کے دو اسمبلی حلقوں کے لئے بھی ضمنی انتخابات ہوں گے۔
کمیشن کے مطابق 54 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے نوٹی فیکیشن نو اکتوبر کو جاری کیا جائے گا جبکہ ووٹنگ تین نومبر کو ہوگی۔ بہار کے پارلیمانی حلقہ کے لئے ووٹنگ سات نومبر کو ہوگی۔ اس کے لئے نوٹی فیکیشن تیرہ اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔ جہاں تین نومبر کو ووٹنگ ہوگی وہاں نامزدگی کی آخری تاریخ سولہ اکتوبر ہے اور نامزدگی کے کاغذات کی جانچ سترہ اکتوبر کوہوگی اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ انیس اکتوبر ہے۔

جہاں سات نومبر کو ووٹنگ ہوگی اس کے لئے نوٹی فیکیشن تیرہ اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔ نامزدگی کی آخری تاریخ بیس اکتوبر ہے۔ نامزدگی کے کاغذات کی جانچ اکیس اکتوبر ہوگی اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ تئیس اکتوبر ہے۔ ووٹوں کی گنتی دس نومبر کو ہوگی۔
انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی سبھی ریاستوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ ہوگیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here