ملک میں کوروناکے ریکارڈ 98825 نئے کیسز،1133ہلاکتیں

0

نئی دہلی : ملک میں خوفناک عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وبا کے 98 ہزار سے زائد نئے کیسز کی آمد سے متاثرین کی تعداد 54 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اسی عرصہ میں 94 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوئے ہیں۔۔
اتوار کے روز وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 98،825 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 54،00،619 ہوگئی جبکہ جان لیواکوروناوائرس سے نجات حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 94،612 کے اضافے سے مجموعی تعداد 43،03،043 ہے ۔ اسی عرصے کے دوران 1133 مریض فوت ہوئے جس سے ملک میں ہلاک شدگان کی تعداد 86،752 ہوچکی ہے ۔
اعدادوشمار کے مطابق ایکٹیو کیسز کی تعداد میں کمی کے ساتھ اب یہ تعداد 10،10،824 رہ گئی ہے۔ ملک کی 15 ریاستوں اورمرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں ہی فعال کیسز کم ہوئے ہیں ، جن میں سب سے زیادہ مہاراشٹر میں 3407 ،اس کے بعد آندھرا پردیش میں 2660 اور کرناٹک میں 2565 ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here