نیشنل سائبر سیکیورٹی کوآرڈینیٹر چینی ڈیٹا کمپنی پرعائد الزامات کی تحقیقات کریں گے

0

نئی دہلی:حکومت نے کہا کہ وہ ایک چینی ڈاٹا کمپنی کی جانب سے ہندوستانی شخصیات اور اداروں کی جاسوسی سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تفتیش نیشنل سائبر سیکیورٹی کوآرڈینیٹر سے کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ 30 دن کے اندر رپورٹ دیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے یہاں بہ ضابطہ بریفنگ میں صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ وزارت خارجہ نے اس بارے میں میڈیا رپورٹس کو دیکھا ہے اور اسے چینی فریق کے سامنے اٹھایا ہے۔ چینی فریق نے کہا کہ ژنہوا ڈاٹا کمپنی ایک پرائیویٹ کمپنی ہے اور اس کا چین کی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
مسٹر شریواستو نے کہا کہ حکومت نے نیشنل سائبر سیکیورٹی کوآرڈینیٹر کی قیادت میں ایک اسپیشل کمیٹی تشکیل دی ہے جو ان رپورٹس کی اسٹڈی کرے گی اور اس کے اثرات کا جائزہ لے کر پرکھے گی کہ آیا کسی قانون کی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی ہے۔ یہ کمیٹی 30 دن کے اندر اپنی سفارشات حکومت کو سونپے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here