دہلی میں پانچویں دن بھی کورونا کے 4000 سے زائد کیسز

0

نئی دہلی :دارالحکومت میں کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور مسلسل پانچویں دن اتوار کو بھی کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 4000 سے زائد کیسز سامنے آئے ۔ انفیکشن کے بڑھتے ہوئے قہر کی روک کی کوششوں میں ممنوعہ علاقوں کی تعداد 1480 سے تجاوز کر گئی۔
دہلی میں جمعہ کو 4266 کیسز سامنے آئے اور ہفتہ کو بھی 4،321 نئے کیسزسامنے آئے تھے ۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ اس دوران ممنوعہ علاقوں کی تعداد 105 سے بڑھ کر 1488 ہوگئی ہے۔
ادھر نئے کیسز کی نسبت صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کم رہنے سے ، صحت یاب کی شرح بھی کم ہورہی ہے۔ صحت کی شرح کل کے 84.68 فیصد سے گر کر آج 84.62 فیصد ہوگئی ہے۔
دہلی کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 4،235 نئے مریضوں سے متاثر ین کی مجموعی تعداد 2،18،304 تک پہنچ گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here