کووڈ پروٹوکول کے ساتھ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس پیر سے

0

نئی دہلی:کووڈ-19 کے سبب نئے ضوابط اور پابندیوں کے ساتھ بدلے ہوئے انداز میں پارلیمنٹ کا مانسون سیشن پیر سے شروع ہو رہا ہے جس میں سماجی فاصلے کی مکمل پابندی کی جائے گی اور ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ملک کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار ایوان میں وقفہ سوالات نہیں ہوگا اور ایک ہی ایوان کے ممبران پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اور مشاہدین گیلریوں میں بیٹھیں گے۔
سترہویں لوک سبھا کا چوتھا اجلاس اور راجیہ سبھا کا 252 ویں اجلاس اس لحاظ سے بھی خاص ہوگا کہ تقریبا تمام کام کاج پیپر لیس اور ڈیجیٹل ہوں گے، تو دوسری طرف ووٹوں کی تقسیم کی صورت میں، ڈیجیٹل ماڈل کو چھوڑ کر پرانے زمانے کی طرح پرچیوں سے بھی ووٹنگ ہوگی۔ یہ بھی پہلی بارہوگا کہ جب پورے اجلاس کے دوران ایوان میں ہفتہ واری تعطیل نہیں ہوگی۔ دونوں ایوانوں کی کارروائی کے اوقات مختلف ہوں گے اور سامعین کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔
یکم اکتوبر تک جاری رہنے والے مانسون اجلاس میں 18 نششتیں ہوں گی، جن میں سے 45 بل پیش کیے جائیں گے۔ ان میں سے ایسے 11 بل ہیں جن کے لئے حکومت نے بجٹ اجلاس کے بعد آرڈیننس نافذ کیا ہے۔ ان آرڈیننس میں سے زیادہ تر خود انحصار انڈیا پیکیج کے دوران کیے جانے والے اعلانات سے متعلق ہیں۔
مالی سال 20-2019 کے گرانٹ کے پہلے ضمنی مطالبات زر اور ان سے متعلق الاٹمنٹ بل بھی ایوان میں زیر بحث آئے گا۔ حکومت پارلیمنٹ میں زیر التواء دیگر 17 بل پاس کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جبکہ حکومت اس طرح کے زير التواء پانچ بل واپس لے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here