نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت ایسے قانون لارہی ہے جس سے کسانوں کے ساتھ من مانی کی جا سکے اور منڈی نظام کو ختم کرکے فصلوں کے بدلے کم ازکم حمایت قیمت وغیرہ کے تحت ان کو فائدہ نہیں دیا جاسکے۔
کانگریس جنرل سکریٹری اور میڈیا محکمے کے انچارج رندیپ سنگھ سرجےوالا نے ہفتے کو یہاں پریس کانفرنس میں یہ کہا کہ مودی حکومت کسان کے کھیت کھلیہان ہڑپنے کی سازش کر رہی ہے۔
اس کے لئے وہ پہلے زمین ہڑپنے کا آرڈنینس لائی اور اب کھیتی ہڑپنے کے تین کالے قانون لے کر آئی ہے۔

