میٹرو کی آٹھ اور نو لائن پر کل سے سروس شروع، دو گھنٹے وقت میں اضافہ

0

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی خطہ میں جمعہ کو لائن آٹھ (مجنٹا لائن) جنک پوری مغرب سے بوٹونیکل گارڈن اور لائن (گرے لائن) دوارکا سے نجف گڑھ پر میٹرو خدمات صبح سات بجے سے شروع ہوجائیں گی اور کل سے ہی تمام چل رہی میٹر و لائن کے آپریشن کے وقت میں دو دو گھنٹے کا اضافہ کیا جائے گا۔
ڈی ایم آر سی نے بتایا کہ اس وقت قومی راجدھانی خطہ میں میٹرو ٹرین خدمات بیشتر لائنوں پر بحال ہوچکی ہیں اور جمعہ سے تمام لائنوں کے آپریشن کے وقت میں دو دو گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے اور ان کا وقت صبح سات بجے سے دن میں دوپہر بعد ایک بجے اور شام کو چار بجے سے رات دس بجے تک ہوگا۔ سنیچر سے تمام لائنوں کا قت صبح چھ بجے سے رات گیارہ بجے تک پہلے کی طرح ہوجائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here