ممبئی کی مغل مسجد سے جلوس عزاداری کی برآمدگی کا گمراہ کن پیغام عام

0
Mughal masjid Mumbai, Maharashtra

ممبئی:عروس البلاد ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں عزاداری, ماتمی جلوس سمیت تعزیہ داری پر بھی مکمل پابندی ہے -اس کے باوجودگمراہ کن پیغام عام ہو رہا ہے کہ عاشورہ کا جلوس نکالا جائیگا اس لئے مغل مسجد پر سوگوران حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے جمع ہونے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پولیس نے کئی زون میں الرٹ جاری کر دیا ہے بالخصوص ممبئی کے اس ماتمی جلوس میں مضافاتی علاقوں سے ہی اہل تشیع حضرات اور سوگوران حسین رضی اللہ تعالی عنہ شریک ہوتے ہیں اور مغل مسجد سے ماتمی جلوس نکالا جاتا ہے مغل مسجد سے نکلنے والے اس جلوس میں ڈیڑھ لاکھ جانثاران حسین شریک ہوتے ہیں امسال کرونا وائرس کے سبب جلسے جلوس ماتمی جلوس اور عزداری سمیت تعزیہ داری پر بھی پابندی ہے۔
جنوبی ممبئی کے اس ماتمی جلوس اور تابوت کے جلوس میں شرکت کی غرض سے آنے والوں کی بیشتر آبادی بھیونڈی, تھانہ, ممبرا, مالونی, کرلا, آگری پاڑہ, ناگپاڑہ اور گوونڈی سے شریک ہوتی ہے اس لئے پولیس نے زون 11,5,3اور 6 میں الرٹ جاری کیا ہے ماتمی جلوس کیلئے ان علاقوں سے سوگوران حسین کا قافلہ ممبئی کی جانب کوچ کر نے کا امکان زیادہ ہے اس لئے ممبئی پولیس نے سائن, ملنڈ,جوگیشوری, اندھیری, ساکی ناکہ, کھڑا پارسی جے جے اور ڈونگری میں ناکہ بندی میں شدت پیدا کر دی ہے۔
ممبئی پولیس نے سوگوران حسین رضی اللہ تعالی عنہ سے درخواست کی ہے کہ جلوس کو کسی بھی قسم کی کوئی اجازت نہیں دی گئی ہے اس لئے کوئی بھی مضافاتی علاقوں سے ممبئی کی جانب مغل مسجد پر کوچ نہ کرے کیونکہ ان کی آمد ان کیلئے مصیبت بن سکتی ہے۔ ممبئی پولیس نے بتایا کہ جے جے,ڈونگری سمیت دیگر علاقوں میں جلوس عزاداری پر پابندی عائد کی گئی ہے اور کرونا وائرس کا خطرہ ہے اس لئے امسال اپنے گھر پر ہی محرم الحرام منائیں لیکن اس کے باوجود گمراہ کن پیغامات بھی عام ہو رہے ہیں کہ مغل مسجد سے جلوس عاشورہ نکالا جائیگا بیشتر اہل تشیع گروپ میں یہ پیغام عام ہوا ہے جس میں ساتویں,آٹھویں,نویں اور دسویں کے جلوس نکالنے کی منظور کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔
ممبئی میں ڈی سی پی زون ون سنگرام نشاندار نے بھی یہ واضح کیا ہے کہ ممبئی میں جلوس عزاداری کو اجازت نہیں دی گئی ہے اس لئے مضافاتی علاقوں سے ممبئی کی جانب کوچ نہ کیا جائے ممبئی کی مغل مسجد کو بھی جلوس کی اجازت نہیں دی گئی ہے جبکہ مغل مسجد سے ہی تاریخی جلوس عزاداری کا انعقاد ہوتا ہے اور یہاں سے ہی شام غریباں بھی نکالا جاتا تھا عاشورہ پر باضابطہ طور پر ڈیڑھ لاکھ سوگوران حسین مضافاتی مسلم اکثریتی علاقوں سے اس جلوس میں شریک ہوتے ہیں لیکن امسال یہاں مسجد آنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ مسجد کی جانب آکر مجمع جمع ہونے سے روکا جائے جبکہ ممبئی پولیس نے ناکہ بندی سمیت بندوبست میں بھی اضافہ کر دیا ہے ممبئی پولیس کی اسپیشل برانچ بھی مسلسل حالات پر نگرانی رکھ رہی ہے۔ ممبئی پولیس نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ گمراہ کن پیغامات عام کرنے والوں پر بھی کارروائی ہوگی اس لئے بلا تصدیق کسی بھی پیغام کو عام یا شیئر نہ کیا جائے اس سے کارروائی کا خطرہ لاحق ہے۔ پولیس نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلوس میں شرکت ہونے کے لئے ممبئی آنے سے گریز کریں کیونکہ جو بھی پیغام عام کیا جارہا ہے وہ جھوٹا ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں ہے پولیس وانتظامیہ کرونا وائرس گائڈ لائن پر سختی سے عمل کر رہی ہے اور اس پر عمل کیا جائیگا اور کسی بھی جلوس کو اجازت نہیں دی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here