انڈونیشیا ئی تبلیغی جماعت مقدمہ,باندرہ عدالت میں چارج شیٹ داخل

0

ممبئی: انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے تبلیغی جماعت سے وابستہ 12 احباب، جن پر پاسپورٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے غیر قانونی طریقہ سےہندوستان میں داخل ہونے،کورونا وائرس پھیلانے، اقدام قتل دفعہ 307 اور دفعہ(2 ) 304 انڈین پینل کورٹ دفعہ 14 اور سیکشن کوڈ 19 سینٹرل ایکٹ کے الزام میں گرفتار کرکے ان پر مقدمہ درج کیا گیا تھا،چار مہینہ گذرنےکے بعد آج پولیس نے مقامی باندرہ عدالت میں ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت چارج شیٹ داخل کر دی ہے ۔واضح رہے کہ 29 فروری 2020 کو تبلیغی جماعت کے طریقہ کار کو دیکھنے کے لئے انڈونیشا کا ایک وفد انڈیا کے مرکز نظام الدین دہلی آیاچند دن قیام کے بعد ۶؍مارچ کو انڈو نیشاء کا وہ وفد بذریعہ ٹرین ممبئی پہونچا اور نوی ممبئی کے مختلف علاقوں میں قیام پذیر رہا۔ملک میں اچانک لاک ڈائون کے اعلان اور پھر مرکز کا معاملہ سامنے آنے کے بعد انہیں حراست میں لے کرکے باندرہ میں کورنٹائن کر دیا گیاتھا۔ا ن کا ٹسٹ کرایا گیا جن میں سے10 لوگوں کی رپورٹ نگیٹیو آئی۔کورنٹائن کی مدت مکمل ہوتے ہی پولیں نے انہیں گرفتار کرکے ان پر مختلف الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔جمعیۃ لیگل سیل نےممبئی سیشن کورٹ نے ان کی ضمانت منظور کرائی تھی۔ جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی جا نب سے اس مقدمہ کی پیروی جمعیۃ لیگل سیل سکریٹری ایڈوکیٹ پٹھان تہورخان کی نگرانی میں ایڈوکیٹ عشرت علی خان و دیگر کررہے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here