چنئی: مدراس ہائی کورٹ نے میڈیکل میں داخلہ میں آل انڈیا کوٹے (اے آئی کیو) میں دیگر پسماندہ طبقوں (او بی سی) کے لئے 50 فیصد ریزرویشن دینے کے مسئلہ پر تین ماہ میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا پیر کو مرکزی حکومت کو حکم دیا۔
چیف جسٹس اے پی ساہی اور جسٹس سینتھل کمار رام مورتی کی دو رکنی بنچ نے کہا ہے کہ اس کمیٹی میں مرکزی حکومت، تمل ناڈو حکومت اور میڈیکل کونسل آف انڈیا (ایم سی آئی) کے نمائندے شامل ہونے چاہئے۔
اناڈی ایم کے، ڈی ایم کے، پی ایم کے اور دیگر کی جانب سے دائر مختلف عذرداریوں پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے اس طرح کا حکم جاری کیا۔ ان عرضی گذاروں میں میڈیکل میں داخلہ کے سلسلے میں اے آئی کیو سیٹوں پر او بی سی کو ریزرویشن نہیں دینے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
سیاسی پارٹیوں نے اس سے پہلے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی لیکن سپریم کورٹ نے ان کی دلیلوں کو سننے سے انکار کرتے ہوئے انہیں ہائی کورٹ جانے کو کہا تھا۔
عدالت نے اس معاملے میں ایم سی آئی کی اس دلیل کو بھی مسترد کردیا کہ صرف سپریم کورٹ ہی اس معاملے میں کوئی فیصلہ کر سکتی ہے۔ بنچ نے واضح کیا ہےکہ کمیٹی کی جانب سے کئے جانے والا کسی بھی فیصلے کا نفاذ اگلے تعلیمی سیشن سے ہوگا۔
عدالت نے ایم سی آئی کی اس دلیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے آئی کیو سیٹ پر اوبی سی کو ریزرویشن دینے میں کوئی قانونی پابندی نہیں ہے۔ عدالت نے کہا ہےکہ یہ حکومت کی پالیسی فیصلوں میں دخل نہیں دینے کے طے قانون کے تحت ریزرویشن دینے سے متعلق مثبت حکم پاس نہیں کررہی ہے۔

