اننت پور: آندھراپردیش میں مبینہ طور پر سرکاری جنرل اسپتال (جی جی ایچ) میں ڈاکٹروں کے علاج سے انکار کرنے پر سانس کی بیماری سے متاثر ایک شخص نے اسپتال کے سامنے سڑک پر آج دم توڑ دیا۔
متاثر شخص راجہ کی بیوی کلاوتی نے جی جی ایچ میں جمعہ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ شوہر کو دھرم ورم شہر سے سرکاری اسپتال میں سانس کی بیماری کے علاج کے لئے لائی تھی۔ وہ علی الصبح تین بجے جی جی ایچ اسپتال پہنچ گئے تھے اور مریض کا نام او پی ڈی میں درج کرا دیا تھا۔ ۔
اس کا الزام ہے کہ اسپتال کے عملہ نے اس کے شوہر کو نہ بیڈ دستیاب کرایا اور نہ ہی اس کا علاج کیا۔ ایسے میں اس کے پاس اسپتال کے سامنے سرک پر رہنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا تھا اور صبح اسپتال کے سامنے اس کے شوہر کی موت ہوگئی ۔ اسپتال کے ملازمین بعد میں لاش کو مردہ خانہ میں لے گئے ۔

