بی جےپی حکومت کو اب محض جھوٹے وعدوں کا سہارا:اکھلیش

0

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جتنا پارٹی(بی جے پی)کی مرکزی و ریاستی حکومتیں جھوٹے وعدوں کی بنیاد پر اپنے دن کاٹ رہی ہیں۔ بی جے پی اسکیمات کا سبزباغ دکھا کر عوام کو گمراہ کرتی ہے اس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ایس پی سربراہ نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ بی جے پی نے کورونا بحران میں ملک کی بگڑتی معاشی صورتحال کو چھاپنے کا کام بری چالاکی سے کیا ہے۔اعلی قیادت سے لے کر دوسرے بی جے پی لیڈران یہی دعوی کررہے ہیں کل تمام تر دقتوں کے باوجود ملک کی معیشت میں بہتری کے آثار ہیں۔
سابق وزیر اعلی نے کہا کہ لیکن بی جے پی کے اس جھوٹے دعوے کی پول ایس بی آئی کی وہ رپورٹ کھولتی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جون میں کردہ مہنگائی شرح 6.98فیصدی رہی ہے جبکہ مہنگائی کے ابھی مزید بڑھنے کے آثارہیں۔مسٹر یادو نے کہا کہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے تو دعوی کیا ہے کہ ہندوستان کی معیشت مالی سال 2020-21 میں 9.5فیصدی تک گر سکتی ہے جبکہ پہلے 5فیصدی کا اندازہ لگایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کی وجہ سے نافذ ملک گیر لاک ڈاؤں کی وجہ سے عوام زندگی درہم برہم ہے۔اس کی وجہ سے ریاستوں میں نوکریاں جارہی ہیں ۔لوگ بے روزگار ہورہے ہیں۔ کھیتی۔کسانی بھی متاثرہورہی ہے۔ کاروباری دنیا میں بھی الٹ پلٹ شروع ہے۔کنسٹرکشن، آٹو موبائل ،صرافہ کے شعبوں میں کافی برااثر پڑا ہے۔لیکن بی جے پی کو اس کی نہ تو کئی فکر ہے اور نہ ہی کسی بات کا افسوس۔اس کی غلط پالیسیوں ملک کی ترقی کو روک دیا اور غیریقینی و عدم تحفظ کے احساس کو پیدا کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here