کورونا عالمی وبا کے دوران مل کر کام کریں گے ہند اور امریکہ

0

نئی دہلی:ہندوستان اور امریکہ نے کووِڈ19 عالمی وبا کے دوران مشترکہ طور پر کام کرنے پر اتفاق رائے ظاہر کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو نئی جہت دینے کے پابند عہد ہونے کا اظہار کیا ہے۔مرکزی وزارت صنعت و تجارت نے بدھ کے روز یہاں بتایا کہ ہندوستان۔امریکہ سی ای او فورم کا اجلاس 14 جولائی کو آن لائن منعقد کی گئی۔
اجلاس کی صدارت وزیر صنعت و تجارت پیوش گوئل اور امریکہ کے وزیر تجارت وِلبر راس نے مشترکہ طور پر کی۔ صنعت اور داخلی تجارتاس اجلاس میں متعدد سینئر سرکاری عہدیداروں نے شرکت کی جن میں صنعت و داخلی تجارت کو فروغ دینے والے محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹر گروپرساد مہاپترا، امریکہ میں ہندوستانی سفیر ترنجیت سندھو اور ہندوستان میں امریکی سفیر کینتھ جسٹر شامل ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گوئل نے کہا کہ عالمی استحکام، سلامتی اور معاشی خوشحالی کو فروغ دینے میں مضبوط مشترکہ مفادات کی وجہ سے ہندوستان۔امریکہ دوطرفہ تعلقات میں ایک نئی رفتار آئی ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کی معیشتوں میں چھوٹے کاروباروں کی خصوصی اہمیت اور خطے میں روزگار اور ہنر کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے فورم سے اپیل کی کہ کووِڈ۔19 کے بعد کی دنیا میں ایک نئی راہ ہموار کرنے میں قائد بننے کی درخواست کی۔امریکی وزیر تجارت مسٹر راس نے کووڈ۔19 وبا کے اس چیلنج بھرے وقت میں باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے میں پہل کرنے اور خصوصی طور پر شریک ہونے اور سی ای او فورم کے اراکین مسٹر گوئل کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وبا فارماسیوٹیکلس، طبی سازوسامان اور متعلقہ سپلائی کے شعبے میں تعاون کے ذریعے دونوں ملکوں کو مزید قریب لائے گا۔
سی ای او فورم کی شریک صدارت ٹاٹا سنس کے چیئرمین این چندرشیکھرن اور لاک ہیڈ مارٹن کے صدر اور سی ای او جیمز ٹیسلیٹ نے کی۔ دونوں فریقوں کے سی ای او نے فروری 2019 میں نئی دہلی میں منعقدہ سی ای او فورم کے آخری اجلاس کے دوران کی گئی سفارشات کے مطابق اصلاحات اور پالیسی جاتی ہدایات پر عمل درآمد کرنے پر دونوں ملکوں کی حکومتوں کی تعریف کی۔
سی ای او فورم کے اجلاس میں صحت خدمات اور فارماسیوٹیکلس، ایرو اسپیس اینڈ ڈیفنس، انفراسٹرکچر اینڈ مینوفیکچرنگ، انٹرپرینیورشپ اور چھوٹے کاروباروں کو فروغ دینے، توانائی، پانی اور ماحولیات، آئی سی ٹی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، مالیاتی خدمات، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت معیشت کے اہم شعبوں میں دو طرفہ سرمایہ کاری کے مواقع کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
امریکی شریک چیئرمین مسٹر ٹیسلیٹ نے امید ظاہر کی کہ کووڈ۔19 وبا کے دوران دونوں ممالک کے مابین غیر معمولی انفراسٹرکچر کی تعمیر، دو طرفہ سرمایہ کاری اور روزگار پیدا کرنے کے شعبوں میں تعاون جاری رہے گا۔ہندوستانی شریک چیئرمین مسٹر چندرشیکھرن نے جغرافیائی۔سیاست اور تجارت سے متعلق امور کی وجہ سے عالمی سطح پر سپلائی کی چین میں دوبارہ توازن پیدا کرنے کے لیے عالمی کوششوں کو جاری رکھنے پر خصوصی زور دیا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہندوستان کے لیے ایک مضبوط محور کی سہولت فراہم کرنے میں بھی مدد کے لیے امریکی نجی شعبے اور حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے موقع کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے امریکی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ امریکی معیشت میں ہندوستان کے انسانی وسائل کی حصہ داری کے ساتھ ساتھ اس طرح کے ہنر کی بلا روک ٹوک سرحد پار نقل و حرکت اور آمد و رفت کی ضرورت کو بھی تسلیم کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here