کانپور: دو دہائیوں سے زیادہ وقت تک اترپردیش پردیش کے کانپور کے چوبے پور اور آس پاس کے علاقے میں دہشت کی سلطنت قائم رکھنے والے ہسٹری شیٹر وکاس دوبے بھلےہی اب زندہ نہیں ہے لیکن بکرو گاؤں میں اس کی موت کے 30 گھنٹے بعد بھی پھیلی خاموشی اس بات کی گواہ ہے کہ اس کا خوف اب بھی گاؤں والوں کے ذہن میں زندہ ہے۔
دو جولائی کی کالی رات کو وکاس اور اس کے گُرگوں نے گھات لگا کر پولیس ٹیم پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے ہی گاؤں والوں کو کسی آنے والی مصیبت کا اندازہ ہوگیا تھا۔ گاؤں میں تقریبا ہر گھر کے دروازے اس دن سے بند ہیں۔ کھیتی ۔کسانی کا کام ٹھپ پڑاہے۔ سیکورٹی اہلکار کےجوتوں کی آواز ہی گاؤں کے خاموشی کو چیر رہی ہے۔ مقامی افرادصرف پولیس افسران کے سوالوں کا جواب دینےکے لئے ہی اپنے گھر کی کھڑیاں کھول رہے ہیں حالانکہ گھر کے اندر ٹی وی اسکرین پر انہیں وکاس اور اس کے ساتھیوں کے حالت کے بارے میں پل پل کی خبر مل رہی ہے۔
وکاس کے پولیس مڈھ بھیڑ میں مارے جانے کے بعد بھی گاؤں والوں نے خاموشی کی چار اوڑھ رکھی ہے۔ گاؤں میں سیکورٹی کے پیش نظر پولیس ٹیم اور دیگر سیکورٹی اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس گاؤں کی گلیوں میں گھوم گھوم کر منادی کررہی ہے کہ 2/3جولائی کی درمیان رات کو شہید پولیس اہلکار کےہتھیار بدمعاشوں نے لوٹ لئے تھے۔ اگر کسی نے وہ ہتھیار چھپائے ہوں تو باہر نکال کر مطلع کریں ورنہ قانونی کاروائی کے لئے تیار رہیں۔
گاؤں میں مقامی افرادکی جگہ پولیس اہلکار اور میڈیا کے افراد ہی زیادہ نظر آرہے ہیں۔ وکاس کی موت کے بعد پولیس لوٹے گئے ہتھیاروں کی تلاش بھی تیزی سے گاؤں کے گھر گھر میں کرنے کی منصوبہ بنارہی ہے۔ جس کی وجہ سے گاؤں کے ہر شخص بات کرنے میں بھی تامل کررہا ہے۔
بکرو گاؤں میں سیکورٹی کے پیش نظر جہاں تقریبا 150پولیس کے جوان کے ساتھ ایک بٹالین آر آر یاف کے جوان بھی نظر آرہے ہیں۔ پورے گاؤں کو پولیس چھاونی میں تبدیل کردیا گیا ہے وہیں وکاس کے گرے ہوئے قلعہ نما مکان کے باہر پولیس اہلکار کے ساتھ آر آر ایف نے بھی گھیرا بندی کررکھی ہے۔ پولیس کے جوان مقامی افراد سے بات چیت کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں لیکن خوف کی وجہ سے لوگ پولیس والوں کے سامنے رونے لگتے ہیں۔ابھی بھی لوگ وکاس دوبے کے خلاف کچھ بھی بولنے سے گھبراتے ہیں۔
پولیس ذرائع نے سے ملی جانکاری کے مطابق ملزم وکاس دوبے کے انکاونٹر میں مارے جانے کے بعد بھی پولیس/ایس ٹی ایف کے رڈار پر بہت سارے مقامی افراد کے ساتھ ساتھ آس پاس گاؤں کے لوگ بھی ہیں۔ تقریبا 500افراد ایسے ہیں جن کے موبائل سرویلانس پر لگا کر پولیس جانچ کررہی ہے۔ تو وہیں 200 پولیس اہلکار ایسے ہیں جو ایس ٹی ایف کی رڈار پر ہیں اور ایس ٹی ایف ان کے باتے میں جانکاری اکٹھاکررہی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ ان پولیس اہلکار کے بھی نمبر سرویلانس پر لگے ہوئے ہیں اور سی ڈی آر کے ذریعہ سے وکاس اور ان کے رابطوں کے بارے میں جانکاری اکٹھا کی جارہی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے بعد کے دن سے لے کر آج تک گاؤں کے ہر مکان کی باریکی سے چیکنگ کی گئی ہے اور گاؤں کے ہر شخص ے دو تین بار پوچھ گچھ بھی کی گئی ہے۔گا وں کئی ایسے لوگ ہیں جن پر پولیس کو ابھی بھی شک ہے جس کی وجہسے کچھ مکانوں میں پولیس نے سخت ناکہ بندی کررکھی ہے۔
آفیشیل ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق ضلع انتظامیہ حکومت کی ہدایت پر ملز م وکاس دوبے، اس کی بیوی، والد، بھائی اور اہل خانہ کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی تفصیل اکٹھا کررہا ہے۔ ابھی تک بکرو،بسین، بھیتی گاؤں میں ہی زمین کا پتہ چل سکا ہے۔ وہیں ذرائع کے مطابق دیگر کئی گاؤں میں اس کے اور اسکے پریوار کے لوگوں کے نا م کافی زرعی زمین ملنے کی امید ہے جس کے سلسلے میں ضلع انتظامیہ اور گاؤں۔گاؤں خفیہ ٹیم بھیج کر اس ضمن میں معلومات اکٹھا کررہا ہے۔ساتھ ہی بیرون ملک بھی اس کی جائیداد ہونے کی بات سامنے آرہی ہے۔
ضلع انتظامیہ کی جانب سے ملی ہدایت پر محکمہ ریونیو کی جانب سے یہ معلومات بھی اکٹھا کی جارہی ہے کہ آس پاس کے علاقوں میں کتنے پراپرٹی ڈیلر ہیں جوکہ ملزم وکاس دوبے سے وابستہ تھے اور اس کے ذریعہ سے زمینوں کی خریدوفروخت کرتے رہے ہیں۔پراپرٹی ڈیلروں سے یہ بھی جانکاری حاصل کرنے کی کوشش ہے کہ ایسے کون کون سی جائیدادیں ہیں جن کا خریدوفروخت ملزم وکاس دوبے کی نگرانی میں ہوتا آیا ہے ۔اس نے کن کن افراد کے نام سے زمین خرید رکھی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وکاس کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد پر اب ای ڈی نے بھی شکنجہ کسنا شروع کردیا ہے ۔اس نے بھی ملک و بیرون ملک وکاس کی جائیدادوں کی جانچ شروع کردی ہے۔ وہیں شبہ کی بنیاد پر گرفتار کے گئے جئے واجپئی سے بھی ایس ٹی ایف جانکاری اکٹھا کررہی ہے۔جلد ہی ای ڈی بھی جئے واجپئی سے پوچھ گچھ کرسکتی ہے۔

