کار نہیں پلٹی،سرکار پلٹنے سے بچائی گئی ہے:اکھلیش

0

لکھنؤ:کانپور سانحہ کے کلید ملزم و پانچ لاکھ روپئے کے انعامی بدمعاش وکاس دوبے کی جمعہ کو پولیس کے ساتھ مڈھ بھیڑ میں ہوئی موت پر سوال اٹھاتے ہوئے اپوزیشن نے حکومت کی تنقید شروع کردی ہے۔
سماج وادی پارٹی سربراہ(ایس پی)اکھلیش یادو نے مڈھ بھیڑ کو فرضی قرار دیتےہوئے ٹوئٹ کیا’دراصل یہ کار نہیں پلٹی ہے۔راج کھلنے سے سرکار پلٹنے سے بچائی گئی ہے”۔
سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی سربراہ اوم پرکاش راج بھر نے بھی اپنے ٹوئٹ میں لکھا’جس کا اندیشہ تھا وہی ہوگیا۔ کانپور سانحہ کا کلیدی ملزم وکاس دوبے اگر منھ کھولتا تو کئی بڑے لیڈر اور افسر اپنا منھ کھلونے لائق نہیں رہتے ۔ کوئی تو بڑا شخص ہے اس کے پیچھے جو نہیں چاہتا تھا کہ وکاس دوبے مجسٹریٹ کے سامنے سچائی بتاتا اس سے پہلے ہی اس کی زبان بند کردی گئی۔
وہیں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا’مجرم کا خاتمہ ہوگیا،کرائم اور اس کو پناہ دینے والے لوگوں کا کیا’؟جبکہ کانگریس کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر جتن پرساد نے کہا’حکومت سے لوگ انصاف کی امید رکھتے ہیں بدلے کی نہیں۔یہی سپاہی اور مجرم میں فرق ہوتا ہے’۔
قابل ذکر ہے کہ کانپور کے چوبے پور کے بکرو گاؤں میں دو جولائی کی رات دبش دینے گئی پولیس ٹیم پر وکاس اور اس کے گرگوں نے جم کر فائرنگ کی تھی جس میں آٹھ پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے جبکہ دیگر ساتھ زخمی ہوگئے تھے۔ وکاس پر اس سے پہلے 60سے زیادہ مجرمانہ معاملے درج تھے۔ وہ اس واردات کا کلیدی ملزم تھا۔پولیس نے اس کی گرفتاری پر 5لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here