یوپی: کورونا کےریکارڈ1364نئےمعاملے

0

لکھنؤ: اترپردیش میں گذشتہ 24گھنٹوں کے درمیان ابھی تک کے ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ 1364معاملو ں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ریاست میں مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد 30ہزار کے ہندسے کو عبور کرگئی۔جبکہ 18نئی اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 827ہوگئی۔وہیں پیر کو ایک دن میں ریکارڈ 30329نمونوں کی جانچ کی گئی۔ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ محتاط رہیں جیسا کہ کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔عوام سے سختی کے ساتھ احتیاطی تدابیر جیسے ماسک پہننا،باربار ہاتھ دھونااور سماجی فاصلے کو قائم کرنے پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری(صحت) امت موہن پرساد نے منگل کو یہاں بتایا کہ اس وقت ریاست میں 9514ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ مکمل طور سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 19627 تھے جن میں سے 518مریض آج اسپتالوں سے ڈسچارج کئے گئے ہیں۔اس وقت 9530افراد آئیسولیشن وارڈ میں ہیں جبکہ 4444افراد ادارہ جاتی قرنطینہ میں رکھے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پیر کو ریکارڈ 30329نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے ساتھ ہی ریاست میں ابھی تک ٹسٹ کئے گئے نمونوں کی تعداد 922049ہوگئی۔پیر کو ٹیسٹ کئے گئے مجموعی نمونوں میں سے 5نمونوں کے 2184 اور 10نمونوں کے 317پول ٹیسٹ کئے گئے۔جن میں 5نمونوں کے پول ٹیسٹ میں 258اور10نمونوں کے پول ٹیسٹ میں 55کی جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے۔اب اس کے بعد ان نمونوں میں شامل تمام کی الگ الگ جانچ کی جائےگی۔انہوں نے بتایا اس وقت تقریبا 1.61لاکھ طبی اہلکار نے 1.45کروڑ مکانات تک رسائی حاصل کرتے ہوئے 5.99کروڑ افراد کی اسکریننگ کی ہے۔مسٹر پرساد نے کہا کہ عوام کو ان لاک کے دوران حکومت کی جانب سے بتائے گئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا چاہئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here