دہلی میں سبھی اسکول 31 جولائی تک بند

0

نئی دہلی: دہلی میں کورونا وائرس کے سبب بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر راجدھانی کے سبھی اسکول اب 31 جولائی تک بند رہیں گے۔نائب وزیر اعلی اور وزیر تعلیم منیش سسوڈیا نے جمعہ کو یہاں ایک اعلی سطحی میٹنگ کے بعد اس کا اعلان کیا۔کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے دہلی کے تمام اسکول 19 مارچ سے بند ہیں۔مسٹرسسودیا نے دہلی میں اسکولوں کو پھر سے کھولنے سے متعلق منصوبہ پر آج حکام کےس ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔لاک ڈاون کے دوران مختلف ذرائع سے تعلیم کو جاری رکھنے سے متعلق تجربات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ میٹنگ میں الگ الگ کلاسوں کے مطابق مخصوص منصوبہ بنانے سے متعلق تجاویز پر بھی غوروخوض ہوا۔ میٹنگ میں بات چیت کے بعدا س بات پر اتفاق ہوا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اسکول فی الحال 31 جولائی تک بند رکھے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اسکول آن لائن کلاسز جاری رکھ سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here