کانپور شلٹر ہوم معاملہ:یوپی حکومت سے جواب طلب

قومی حقوق کمیشن نے تمام بچیوں کی موجود حالت اور ان کے علاج کی رپورٹ طلب کی ہے

0

لکھنؤ:اترپردیش کے ضلع کانپور کے ایک شلٹر ہوم میں موجود لڑکیوں کے ضمن میں شائع ہونے والی میڈیا خبروں کے بعد پیر کو قومی حقوق انسانی کمیشن نے از خود نوٹس لیتے ہوئے اس ضمن میں یو پی حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے۔ضلع کانپور میں واقع ایک شلٹرہوم میں 5بچیوں کے اندر کورونا وائرس کی تصدیق کے ساتھ ان میں 5بچیاں مبینہ طور پر حاملہ پائی گئی ہیں جبکہ ایک ایڈس کی بیماری میں مبتلا ہے۔خبروں کے مطابق ان لڑکیوں میں کورنا وائرس کے علامات پہلے ہی دکھائے دئیے تھے لیکن ان کو اسپتال لے جانے اور ان کی جانچ میں تاخیر کی گئی۔کمیشن نے اپنے احساسات کا اظہار کرتےہوئے لکھا ہے کہ میڈیا سے موصول ہونے والی خبریں اگر سچ ہیں تو سردست یہ یقین کرنے میں کئی حرج نہیں ہےکہ عوامی نمائندے ان متاثرہ لڑکیوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔اسی طرح سے ریاستی تحویل ریاستی تحویل میں ان بچیوں کے زندہ رہنے کا حق،آزادی،اور وقار کے تحفظ کو نظر انداز کیا گیا ہے۔کمیشن نے پیر کو چیف سکریٹری(اترپردیش حکومت) کو جاری اپنے نوٹس میں ان متاثرہ بچیوں کے ضمن میں تفصیلی رپورٹ بشمول تمام بچیوں کی موجود حالت،ان کا علاج اور انتظامیہ کی جانب سے انہیں فراہمی کی گئی کونسل طلب کی ہے۔
امکانات ہیں کہ ریاستی حکومت اس ضمن میں جانچ کی ذمہ داری ایک آزادی ایجنسی کو سونپ دے۔یہ بھی امکانات ہیں کہ پوری ریاست میں واقع شلٹر ہوم میں رہنے والی بچیوں کے موجودہ صحت کا جائزہ لیا جائےاور کچھ مناسب رہنما ہدایات جاری کی جائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔ ڈائرکٹرجنرلآف پولیس(اترپردیش) کو بھی ایک نوٹس دی گئی ہے جس میں ان سے اس ضمن درج ایف آئی آر اور جاری تفتیش کے موجودہ حالت کے بارے میں جواب طلب کیا گیا ہے۔دونوں اتھارٹیز سے 4ہفتوں کے اندر جواب دینے کی توقع کا اظہار کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شلٹر ہوم میں رہنے والی لڑکیوں میں کووڈ۔19 کے علامات کئی دن پہلے سے ہی دکھائی دینا شروع ہوگئے تھے۔اور مقامی انتظامیہ نے اس ضمن میں ریاستی محکمہ صحت کو آگاہ بھی کیا تھا لیکن گذشتہ جمعہ کو انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ذرائع کے مطابق کانپور کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بتایا کہ شلٹرہوم میں رہنے والی7لڑکیاں حاملہ ہیں جنمیں سے 5کےکورونا متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ لڑکیاں شلٹرہوم لانے سے پہلے ہی حاملہ تھیں۔انہیں مختلف اضلاع کے اطفال فلاح وبہبود کمیٹیوں کی سفارشات پر یہاں لایا گیا تھااوراس ضمن میں جنسی ہراسانی ایکٹ کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔کانپور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کےمطابق ان میں سے دو لڑکیاں گذشتہ سال دسمبر میں آگرہ اور قنوج سے آئی تھیں۔ایس ایس پی نے بتایا کہ کرونامتاثرہ تمام لڑکیوں کا علاج کانپور میڈیکل کاجل میں چل رہا ہے۔شلٹرہوم کو سیل کردیا گیا ہے اور اس کے اسٹاف کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here