کورونا کو روکنے سے ہی معیشت کو رفتار ملے گی: مودی

0

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کی معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے پر زور دیتے ہوئے آج کہا ہے کہ جتنی ہم اس میں کامیابی حاصل کریں گے اتنی ہی زیادہ ہماری معیشت کھلے گی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔کورونا وبا کی وجہ سے پورے ملک میں نفاذ لاک ڈاؤن کے پانچویں مرحلے میں دی گئی رعایتوں اور چھوٹ کے بعد لوگوں کے کام کے لئے گھروں سے باہر آنے کے ساتھ ہی پورے ملک میں انفیکشن کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہونے کے دوران اکیس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے بات چیت کے پہلے مرحلے مCORONA , MODI , ECONOMY,یں مسٹر مودی نے یہ بات کہی۔کورونا وبا کے بعدمسٹر مودی کی وزرائے اعلی کے ساتھ یہ چھٹی میٹنگ ہے۔ میٹنگ شروع ہونے سے پہلے انہوں نے وزرائے اعلی کے سامنے اپنی بات پیش کی اور صورت حال سے نمٹنے اور معیشت کوآگے لے جانے کے لئے مشورے طلب کئے۔وزیراعظم نے کہا کہ اب ملک کھل چکا ہے اور لوگوں کی محنت سے ہی زندگی پٹری پر لوٹ رہی ہے لیکن ہمیں بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ تھوڑی سے غفلت ہمارے گزشتہ دو تین مہینوں کے محنت پر پانی پھیر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان لاک ون کا سب سے بڑا سبق یہ ہے کہ اگر ہم قواعد وضوابط کی پیروی کریں گے تاکہ کورونا بحران سے کم سےکم نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چہرے پر ماسک اوردو گز کی دوری کے اصول کا سختی سے پالن کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں اس بات کو ہمیشہ دھیان رکھنا ہے کہ ہم کورونا کو جتنا روک پائیں گے، اس کا بڑھنا روک پائیں گے، اتنا ہی ہماری معیشت کھلے گے، ہمارے دفتر کھلیں گے، مارکیٹ کھلیں گے، ٹرانسپورٹ کے وسائل کھلیں گے اور اتنے ہی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔مسٹر مودی نے کہا کہ مستقبل میں جب کبھی ہندوستان کے خلاف لڑائی کا مطالعہ کیا جائے گا تویہ دور اس لئے بھی یاد رکھا جائے گا کہ کیسے اس دوران ہم نے ساتھ مل کر کام کیا اور کوآپریٹیو وفاقیت کی سب سے بہترین مثال پیش کی۔انہوں نے کہاکہ ’’دنیا کے بڑے بڑے ماہرین، ماہر صحت، لاک ڈاؤن اور ہندوستان کے لوگوں کے ذریعہ دکھائے گئے قواعد وضوابط پر آج بحث کررہے ہیں۔ آج ہندوستان میں ریکوری ریٹ پچاس فیصد سے زیادہ ہے۔ آج ہندوستان دنیا کے ان ممالک میں سب سے آگے ہے جہاں کورونا سے متاثر مریضوں کی زندگی بچ رہی ہے۔‘‘وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں سب سے کم مرنے کی شرح ہے۔ اس سے خوداعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے کہ ملک نقصان کم کرکے آگے بڑھ سکتا ہے۔مسٹر مودی نے وزرائے اعلی سے کہا کہ ’’ہمارے یہاں جو چھوٹی فیکٹریاں ہیں انہیں رہنمائی، ہینڈ ہولڈنگ کی بڑی ضرورت ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ آپ کی قیادت میں اس سمت میں کافی کام ہورہا ہے۔ تجارت اورصنعت اپنی پرانی رفتار پکڑ سکیں اس کے لئے ویلیو چین پر بھی ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔‘‘وزیراعظم نے کہا کہ کسان کے پیداوار کی مارکیٹنگ کے شعبہ میں حالیہ دنوں جو بہتری آئی ہے اس سے بھی کسانوں کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ اس سے انہیں اپنی اپج بیچنے کے لئے نئے متبادل موجود ہوں گے، ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ اسٹوریج کم ہونے کی وجہ سے ان کو نقصان ہوتا تھا، اسے بھی کم کیا جاسکے گا۔وزیراعظم نے اپنے خطاب کے بعد سبھی وزرائے اعلی سے موجودہ صورت حال میں اپنے مشورہ دینے کے لئے کہا۔آج جن ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے ساتھ مسٹر مودی بات چیت کررہےہیں ان میں پنجاب، آسام، کیرلہ، اتراکھنڈ، جھاڑکھنڈ، چھتیس گڑھ، تریپورہ، ہماچل پردیش، چنڈی گڑھ، گوا، منی پور، ناگالینڈ، لداخ، پڈوچیری، اروناچل پردیش، میگھالیہ، میزورم، انڈمان ونکوبار جزیرہ، دادر ناگر حویلی اور دمن دیو، سکم اور لکشدیپ شامل ہیں۔انامکا شکلا کے نام سے ٹیچرکےعہدے پر تعینات بھاونا یادو گرفتارسہارنپور:16جون(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے جانکی پورم پولیس نے منگل کو محکمہ تعلیم میں انامکا شکلا کے نام سے فرضی دستاویزات کے ذریعہ نوکری کرنے والی بھاونا یادو کو گرفتار کیاہے۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ انامکا شکلا نام سے فرضی دستاویزات کے سہارے نوکری کررہی سریندر سنگھ کی بیٹی بھاونا یادو مین پوری کے بھینس رولی گاؤں کے بھوگاؤں کی رہنے والی ہے۔اس نے فرضی دستاویزات کے ذریعہ گذشتہ سال سہارنپور کے کستوربہ گاندھی بالیکا کالج میں کنٹراکٹر پر نوکری حاصل کی تھی۔ بھاونا یادو کی ماہناہ تنخواہ 28ہزار روپئے تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں جب تقرری نامہ کو اس ٹیچر کے بتائے گئے پتے پر بھیجا گیا تو محکمہ ڈاک نے لیٹر کو یہ کہہ کر محکمہ تعلیم سہارنپور کو واپس کردیا کہ اس پر لکھا پتہ غلط ہے۔ اس پتے پر انامکا نام کی کوئی بھی لڑکی نہیں رہتی ہے۔انامکا شکلا نام سے بھاونا یادو کی تقرری ڈی ایم کی جانب سے تشکیل شدہ کمیٹی نے کیا تھا۔پولیس نے بھاونا یادو کو گرفتار کرلیا ہے۔ مزید معاملے کی تحقیق کی جارہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here