حکومت مہاجر مزدوروں سے متعلق عدالت کی ہدایت پر عمل کرے: مایاوتی

0
Mayawati (BSP President)

نئی دہلی: مہاجر مزدوروں کے بارے میں عدالتی ہدایات کا خیرمقدم کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی )کی صدر مایاوتی نے بدھ کے روز کہا کہ حکومتوں کو اس سلسلے میں سنجیدہ اور فوری اقدام کرنے چاہئے۔آجکل ٹوئٹ پر سرگرم رہنے والی محترمہ مایاوتی نے کہا کہ مہاجر مزدوروں کو ان کی رہائش گاہوں کے قریب کام دیاجائے اور مزدوروں کیخلاف درج معاملوں کو واپس لیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا’’کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے سبب بے روزگار اور بے سہارا ہوکر جیسے تیسے ہزاروں کلو میٹر دور گھر واپسی کرتے وقت لاک ڈاؤن ضابطوں کا حرفاً حرفاً عمل نہ کرنے والے مظلوم مہاجر مزدوروں کے خلاف جو ایف آئی آر درک کئے گئے ہیں انہیں واپس لینے کے عدالت عظمیٰ کے فیصلے درست ،موزوں اور قابل ستائش ہیں ‘‘
بی ایس پی لیڈر نے کہا کہ اس معاملہ میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو مہاجرمزدوروں کو ان کے آبائی مقامات تک پہنچنے میں مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا’’اس کے ساتھ گھر لوٹنے والے مہاجر مزدوروں کو انکی اپنی آبائی ریاست میں قابلیت کا اندازہ لگا کر اور روزگار کا انتظام کرنے کے عدالت عظمیٰ کی ہدایات بھی خوش آئند ہیں۔ اس سلسلہ میں ، اب حکومتوں کو فوری طور پر سنجیدہ اور حساس اقدامات اٹھانے شروع کردینے چاہئے ، یہ بی ایس پی کا مطالبہ ہے۔
خیال رہے منگل کو سپریم کورٹ نے مختلف صوبوں میں پھنسے مزدوروں کو 15 دن کے اندر ان کے مطلوبہ مقامات پر بھیجنے کا حکم دیاتھا۔ جسٹس اشوک بھوشن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ، مہاجر مزدوروں کی حالت زار پر از خود نوٹس پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مہاجر مزدورں کیلئے 15 دن کے اندر اپنے گاؤں یا ان کے مطلوبہ مقام پر بھیجنے کے مناسب انتظامات کیے جائیں۔
عدالت نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کی درخواست پر ریلوے 24 گھنٹوں کے اندر شرمک اسپیشل ٹرینیں دستیاب کرائے گی۔ بنچ نے اپنے آرڈر میں واضح کیا ہے کہ اپنے گھر جانے کی جدوجہد میں ان مزدوروں کے خلاف لاک ڈاؤں کے قوانین کی خلاف ورزی کے جو ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں وہ کیسز واپس لئے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here