مہاراشٹراسٹیٹ حج کمیٹی تحلیل کردی گئی

0

ریاستی چیئرمین جمال صدیقی نے ان کے خلاف عائد الزام۔کا جواب دینے کیلئے ایک۔ماہ طلب کیا تھا
ممبئی ،10جون (یواین آئی)مہاراشٹراسٹیٹ حج کمیٹی کو آج ریاستی حکومت نے تحلیل کردیا ہے،محکمہ اقلیتی ترقیات نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ حج کمیٹی کے تمام گیارہ ممبران کو برخاست کردیا گیا ہے۔انہیں 14 فروری 2019 کو تین سال کے لیے نامزد کیا گیا تھا ،لیکن حکومت نے دوسال قبل۔ہی کمیٹی کو تحلیل کردیا ہے۔
مذکورہ حج کمیٹی کی۔مدت تین۔سال۔تھی اور 2022 میں بھی اس کی مدت ختم ہونی تھی،لیکن اقلیتی شعبہ کی ایڈیشنل چیف سکریٹری جے شری چکرورتی نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور چیئرمین جمال صدیقی کے ساتھ ساتھ دیگر دس ممبران کو بھی برخاست کردیا ہے ،جن میں منور پٹیل،انیس خان شیر خان ،شاہین فرحان صدیقی بھی شامل ہیں جبکہ دوسرے اراکین میں اقصا ملا،عبدالرشید عبد الرزاق شیخ،زویب بوٹ والا،حاجی اعجاز دیشمکھ،محمد
سکندرشیخ،عمران مجاور اور شیخ ابراھیم شیخ اسلم شامل۔ہیں۔
جمال صدیقی نے کہاکہ ایک مکتوب کے ذریعے انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں ایک مہینے کا موقعہ دیا جائے تاکہ وہ ان پر عائد کردہ الزامات کا معقول جواب دی سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here