حیدرآباد:فلسطین اور القدس پر اسرائیل کے ظالمانہ تسلط کے 53ویں برسی کے موقع پرانڈوعرب لیگ حیدرآباد کے تعاون سے منبرالاقصیٰ فائونڈیشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ژوم کانفرنس کا 7جون کی شام انعقاد عمل میں آیا۔ چیرمین انڈوعرب لیگ حیدرآباد سید وقارالدین کی قیام گاہ سے میڈیا پلس نے اس کانفرنس کی میزبانی کی۔ دنیا کے مختلف ممالک سے سرکردہ شخصیات نے اپنے خیالات اور تاثر کا اظہار کیا اور ا لقدس کی بازیابی تک اپنی جدوجہدکو جاری رکھنے کے عز م کا اظہار کیا۔منبرالاقصیٰ فائونڈیشن نے 150سے زائد بین الاقوامی تنظیموں کے باہمی اشتراک و تعاون کے ساتھ 7جون کو بین الاقوامی القدس e-Compaign Day منایا گیا۔ جناب سید وقارالدین نے اپنے کلیدی خطاب میں اقوام متحدہ اور OIC سے اپیل کی کہ وہ مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یگانگت کرے۔ فلسطینیوں کے ساتھ مساوات آزادی انصاف کے لئے اپنی آواز بلند کرے۔
انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ عالمی برادری نے فلسطینیوں کے حقوق انسانی کی پامالی پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہے۔ اس کانفرنس سے حیدرآباد میں متعین ترکی قونصل جنرل ڈاکٹر عدنان الطینوس، احمد علی عمری ہیڈ اڈوائزری کونسل منبر الاقصیٰ فائونڈیشن، ظفر جاوید اسلامک ڈیولپمنٹ بنک انڈیا چیاپٹر، شیخ ابراہیم جبرائیل ہیڈ اسلامک کونسل فار ججمنٹ سائوتھ افریقہ، ڈاکٹر محمد قطب الدین سابق صدر ایفمی شکاگو، ڈاکٹر سالومن رنجن انٹرنیشنل کنسلٹنٹ فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس ڈاکٹر رائید فاتحی ڈین کالج آف مدینہ القدس، جناب حامد محمدخان امیر جماعت اسلامی تلنگانہ، جناب محمد خلیق الرحمن ٹی آر ایس قائد کے علاوہ کئی بین الاقوامی شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ حافظ محمد عبدالرافع ابراہیم کی قرأت کلام پاک سے کانفرنس کا آغاز ہوا۔ جناب رفیق احمد نظامی کوآرڈینیٹرانڈیا منبر الاقصیٰ فائونڈیشن نے خیر مقدم کیا۔ سید خالد شہباز نے ذوم کانفرنس کی میزبانی کی۔ اس موقع پر منبر الاقصیٰ فائونڈیشن کی جانب سے جناب سید وقارالدین کو القدس اور مسجد اقصیٰ کے اخراجات کی تکمیل کے لئے ترکی میں قائم کئے گئے ٹرسٹ کی جانب سے ایک میٹر اراضی کے وقف کی سرٹیفکیٹ پیش کی گئی۔ترکی میں قائم اس ٹرسٹ نے لگ بھگ ڈیڑھ لاکھ مربع میٹر اراضی مسجد اقصیٰ کے Maintanance کے لئے وقف کی ہے،پہلے مسجد اقصیٰ کی 700قندیلوں کے لئے دنیا کے مختلف علاقوں سے تیل کے لئے رقم بھیجی جاتی تھی اب مسجد اقصیٰ کی اخراجات کی تکمیل کے لئے یہ ٹرسٹ قائم کیا گیا ہے۔ جناب سید وقارالدین کو یہ اعزاز ہے کہ تلنگانہ کے وہ پہلے فرد ہیں’ جنہیں یہ سرٹیفکیٹ عطا کیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر میر اکبر علی خان، ڈاکٹر معین الدین حبیبی، مقبول احمد، ڈاکٹر سیدفاضل حسین پرویز، ڈاکٹر محمد سلیم سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس اور جمیل احمد خان موجود تھے۔
