نئی دہلی:بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے ملک میں بغیر سبسڈی والا رسوئی گیس سلنڈر آج سے مہنگا ہو گیا ۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے بتایا کہ قومی راجدھانی دہلی میں 14.2 کلو گرام کے بغیر سبسڈی والے گھریلو رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت جون ماہ کے لئے 593 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مئی میں اس کی قیمت 581.50 روپے تھی۔ اس طرح اس میں 11.50 روپے کا اضافہ کیا گیاہے۔ اس سے پہلے مئی میں اسکی قیمت میں 162.50 روپے کا بڑ ا اضافہ کیا گیا تھا۔انڈین آئل کے بیان میں کہا گیا ہے’’بین الاقوامی مارکیٹ میں جون ماہ کے لئے رسوئی گیس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت میں اضافہ کی وجہ سے دہلی میں رسوئی گیس کی مارکیٹ کی قیمت فی سلنڈر 11.50 روپے بڑھا دیا گیا ہے۔ حالانکہ اس سے وزیر اعظم اجولا اسکیم کے مستحقین متاثر نہیں ہوں گے کیونکہ وزیر اعظم غریب بہبود اسکیم کے تحت 30 جون تک انہیں مفت سلنڈر دیا جائے گا‘‘۔
دیگر شہروں میں بھی گھریلو رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت آج سے بڑھائے گئے ہیں۔ کولکتہ میں اس کی قیمت 31.50 روپے، ممبئی میں 11.50 روپے اور چنئی میں 37 روپے مہنگی ہو گئی ہے۔ہوٹل، ریسٹورنٹ وغیرہ میں استعمال ہونے والے 19 کلو گرام کے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت سو روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں اس کی قیمت 110 روپے بڑھ کر 1،139.50 روپے، کولکتہ میں 107.50 روپے بڑھ کر 1،193.50 روپے، ممبئی میں 109.50 روپے بڑھ کر 1،087.50 روپے اور چنئی میں 109.50 روپے بڑھ کر 1،254 روپے ہو گئی ہے۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں گھریلو رسوئی گیس سلنڈر کی مارکیٹ کی قیمت (روپے میں) اس طرح ہے:
میٹروپولیٹن ———— مئی 2020 ———- جون 2020
دہلی —————- 581.50 ———– 593.00
کولکتہ ————— 584.50 ———– 616.00
ممبئی —————- 579.00 ———– 590.50
چنئی —————- 569.50 ———– 606.50
