لکھنؤ:اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)مرکز میں مودی حکومت کے دوسرے میعاد کار کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ہفتہ سے آنے والے 25دنوں تک متعدد پروگرام منعقد کرے گی۔پہلی سالگرہ کے موقع پر بی جے پی ریاست میں مرکزی حکومت کی حصولیایبوں کوشمارکرانے کے لئے ووچوئل ریلی اور پریس کانفریس کرے گی۔ پارٹی کارکنان کورونا وائرس وبا سے روک تھام کے بارے میں جہاں لوگوں کو بیدار کریں گے تو وہیں حکومت کی حصولیابیوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کریں گے۔دوسری معیاد کار کی پہلی سالگرہ 30مئی کو ہے۔
اترپردیش بی جے پی کے جنرل سکریٹری وجے بہادر پاٹھک نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ پارٹی کارکن کورونا وائرس کے ضمن میں لوگوں کو بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کی حصولیابیوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کریں گے۔پارٹی ریاست میں 30 مئی سے شروع کئے جارہے مہم میں 6ورچول ریلیاں منعقد کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے 25دنوں تک چلنے والے پروگرام کے دوران پارٹی کے لیڈر ان کارکنان سماجی فاصلہ قائم رکھتے ہوئے ایک کروڑ سے زیادہ افراد تک پہنچ کر وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے لکھا ہوا خط ان کے حوالے کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ یکم جون سے 3جون تک پارٹی کے سینئر لیڈر98اضلاع کے کارکنان کے ساتھ ورچول میٹنگ کریں گے۔ اس کے بعد پارٹی کی سبھی تنظیمیں اور مورچے ایک ہفتے تک اقلیتوں،پچھڑوں، دلتوں، سرمایہ کاروں، کاروباریوں اور سماج کے مختلف شعبوں کے افراد سے رابطہ قائم کریں گے۔ ڈیجیٹل رابطے کے تحت ہر ایک بوتھ پر وہاٹس ایپ گروپ بنایا جائےگا۔ ان وہاٹس ایپ گروپوں میں سماج کے سینئر ومعروف و مختلف ذات۔مذہب کے لوگوں کو جوڑا جائےگا۔انہوں نے بتایا کہ 15جون سے پورے ملک میں ایک ہزار سے زیادہ آن لائن کانگرنسیں کی جائیں گی۔ اس میں ہر ایک خطے میں تقریبا ایک ہزار پارٹی کارکن اور عام لوگ شرکت کریں گے جنہیں ریلی سے جڑنے کے لئے پاسورڈ دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ 30جوں کو بی جے پی صدر جے پی نڈا کے آن لائن خطاب سے پروگرام کاآغاز ہوگا جو اگلے 25دنوں تک چلے گا۔اور شیاما پرساد مکھرجی کی برسی 23جون کو اختتام پذیر ہوگا۔

