گودھرا سانحہ :مجرم کی ضمانت عرضی پراسٹیٹس رپورٹ طلب

0
Supreme Court of India

نئی دہلی:گجرات کے گودھرا سانحہ کے ایک مجرم نے صحت وجوہات کی دہائی دیتے ہوئے ضمانت پر رہائی کے حکم کا سپریم کورٹ سے منگل کو اپیل کی،جس پر اسٹیٹس رپورٹ طلب کی گئی ہےجسٹس اے ایم خانولکر،جسٹس دنیش ماہیشوری اور سنجیوکھنا کی بنچ نے گودھرا سانحہ کے مجرم کشن خوبچند کورانی کی ضمانت عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کو اسٹیٹس رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔درخواست گزار نے طبی وجوہات کو بنیاد بنا کر ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔عدالت نے کہا کہ اس معاملے میں جیل انتظامیہ ای میل کے ذریعہ ایک ہفتہ کے اندر درخواست گزار کی صحت سے متعلق اسٹیٹس رپورٹ داخل کرے۔بنچ نے ،ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے والا افسراسسٹنٹ کمشنر پولیس (اے سی پی) کو درجے سے نیچے کا نہیں ہونا چاہئے۔معاملے کی اگلی سماعت ایک ہفتہ بعد ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here