بنگال میں طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی

دس سے 12افراد کی موت کا امکان

0

کلکتہ:وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ”امفان طوفان“ کو خطرناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ملبے پر کھڑی ہوں۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ 10سے 12افراد کی موت کی خبر اب تک موصول ہوئی ہے۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے طوفان کی شدت کم ہونے کے بعد کہا کہ آج دوپہر کے بعد سے ہی تیز ہوا اور بارش کا سلسلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کلکتہ میں 130کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے طوفان ٹکرایا ہے۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ساحلی علاقوں میں اس سے کہیں زیادہ شدت سے طوفان ٹکرایا ہے۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ جنوبی بنگال میں بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنوبی 24پرگنہ، شمالی 24پرگنہ،مشرقی مدنی پور اور مغربی مدنی میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اندیشہ ہے کہ 10سے 12افراد کی موت ہوچکی ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ تمام سڑکیں بند ہیں، تمام فلائی اوور کو بند کردئیے گئے ہیں۔کئی علاقوں میں بجلی سپلائی روک دی گئی ہے اور پانی کنکشن بھی بند ہے۔ممتا بنرجی نے کہاکہ ان چاروں اضلاع میں کھیتی مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ وقت ریاست کیلئے بہت ہی پریشان کن ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ وقت ایک دوسرے کو مدد کرنے کا ہے، انہوں نے کہا کہ ریاست کو تین بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔پہلا ہم کورونا وائرس کا مقابلہ کررہے،دوسرے یہ کہ بڑی تعداد میں ملک بھر میں غیر مقیم مزدور اپنی ریاست میں لوٹ رہے ہیں۔ان کی جانچ کرنا، قرنطینہ میں رکھنا اور ان کیلئے روزگار فراہم کرنا اور اب ”امفان“ طوفان تباہی و بربادی لے کر آیا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ تباہی بہت ہی زیادہ نہیں ہوگی۔ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ سیاسی بھید بھاؤ کو فراموش کرکے ہماری مدد کریں۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ اگلے چار سے پانچ دنوں میں اندازہ ہوجائے گا کہ اس طوفان کی وجہ سے کتنے بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے۔خیال رہے کہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ریاستی سیکریٹریٹ میں موجود ہیں اور کنٹرول روم سے ہی مسلسل ضلع انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہی ں اور امید ہے کہ آج رات وہ ریاستی سیکریٹریٹ میں رہیں گی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ کل ہی ہیلپ لائن جاری کردئیے گئے تھے۔کوئی بھی پریشان حال فون کرکے ہم سے مدد طلب کرسکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ کلکتہ میں 133فی گھنٹہ کے رفتار سے طوفان ٹکرایا ہے اور کلکتہ میں اس کا اچھا خاص اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو کی عمارت کی کھڑکیاں ٹوٹ گئی ہیں۔سابق ریاستی وزیر شوبھن چٹرجی جس دفتر سے کام کرتے تھے وہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔کلکتہ کارپوریشن کے میئر کارپوریشن کے ہیڈکوارٹر میں موجود ہیں اور وہ ہر ایک منٹ کی اپڈیٹ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کو دے رہیں۔جنوبی 24پرگنہ کے نمخانہ، نرائن پور اورکاکدیپ میں بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے۔شمالی 24پرگنہ کے ہینگ گال گنج، حسن باد اور بشیر ہاٹ میں بھی تباہی مچائی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بنگال کے ساحلی علاقوں میں طوفان نے190کلو میٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے ٹکرایا یا۔حکومت نے طوفان کی تباہی کے پیش نظر بنگال میں 5لاکھ افراد اور اڑیسہ نے 1.5 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے۔ہوڑہ اور شمالی 24پرگنہ میں دو افرادکی موت ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here