دارالعلوم دیوبند کا فتویٰ جاری، عید کی نماز گھر پر ہی پڑھیں

0

دیوبند/سہارنپور: کورونا وائرس ’کووِڈ19‘ کے سبب پورے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے مد نظر دیوبندی مکتبہ فکر کے سب سے بڑے ادارے دارالعلوم دیوبند نے آج مزید ایک اہم فتویٰ جاری کرتے ہوئے مسلمانوں کو واضح ہدایت دی ہے کہ وہ عید کی نماز اپنے گھروں پر ہی ادا کریں۔اگر کسی وجہ سے عید کی نماز کی کوئی صورت نہیں بن پاتی ہے تو وہ پریشان نہ ہوں، مجبوری کے سبب ان پر نماز عید معافی ہوگی۔ البتہ ایسے افراد جو نماز عید نہ پڑھ پائیں۔ وہ اپنے اپنے گھروں میں دو یا چار رکعت پر مشتمل نماز چاشت کا اہتمام کریں تو بہتر ہوگا۔ادارے کے سربراہ مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے آج دار القضاء کے مفتیوں سے سوال کیا تھا کہ جماعت کے ساتھ نماز ادا کیے جانے پر عائد پابندی کے سبب مسلمانوں کے لیے نماز عید کے حوالے حکم شرع کیا ہے؟
مفتی اکرام نے مہتمم کے سوال پر گہرائی سے غوروخوض کرنے کے بعد یہ فتویٰ جاری کیا کہ عید کی نماز واجب ہے۔ اس کے شرائط جمعہ کی نماز کی طرح ہی ہیں۔فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ اگر عید الفطر کے دوران لاک ڈاؤن جاری رہتا ہے اور مساجد میں پانچ سے زائد افراد کو نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے تو مکمل لاک ڈاؤن میں پڑھی جانے والی جمعہ کی نمازوں کے مثل عید کی نماز بھی ادا کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here