نئی دہلی:مائیگرینٹ ورکز کو باعزت طریقہ سے ان کے گھر پہنچانے کی مانگ کے سلسلے میں راج گھاٹ پر دھرنا دے رہے سابق مرکزی وزیر خزانہ یشونت سنہا کو دہلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔مسٹر سنہا نے پیر کی شام ٹویٹر پر اس کی اطلاع دی۔انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس نے ہم لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔واضح رہے کہ مسٹر سنہا مہاجر کارکنوں کو باعزت طریقہ سے گھر پہنچانے میں مدد کے لئے مسلح افواج کو تعینات کرنے کی مانگ پر آج ہی راج گھاٹ پر دھرنے پر بیٹھے تھے۔

