مودی کے الیکشن کے خلاف عرضی کی سماعت جمعہ کو

0
Supreme Court of India

نئی دہلی:سپریم کورٹ 2019 کے عام انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کے الیکشن کو چیلنج دینے والی عرضی کی سماعت اب جمعہ کو کرےگا۔اس کی سماعت آج کے لئے زیر فہرست تھی،لیکن نامعلوم وجہ سے چیف جسٹس کے موجود نہ رہنے کی وجہ سے ان کے سامنے زیر فہسرت سبھی معاملوں کی سماعت کےلئے 22 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی ،جن میں مسٹر مودی کے الیکشن کے خلاف عرضی بھی شامل ہے۔بارڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف)کے سابق جوان تیج بہادر یادو نے مسٹر مودی کے خلاف وارانسی سے انتخابی پرچہ بھرا تھا لیکن وہ خارج ہوگیا تھا۔مسٹر یادو نے مسٹر مودی کے الیکشن کو الہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج دیا تھا،لیکن گزشتہ سال دسمبر میں اس نے یہ کہتے ہوئے عرضی خارج کردی تھی کہ عرضی گزاروں کا نامزدگی پرچہ خارج ہوگیاتھا اور وہ امیدوار نہیں رہ گئے تھے،اس لئے انہیں الکشن کو چیلنج دینے کا کوئی حق نہیں ہے۔مسٹر یادو نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج دیا ہے۔جس کی سماعت چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے،جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس ریشی کیش رائے کی بینچ کو آج کرنی تھی ،لیکن جسٹس بوبڑے کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے اسے جمعہ کےلئے ٹال دیاگیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here