سہارنپور : مہاجر مزدوروں نے جم کر کیا ہنگامہ

0

سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں اتوار کو مہاجر مزدوروں نے سہارنپور۔انبالہ قومی شاہراہ پر گھر واپسی کے سلسلے میں سڑکوں پر جم کر ہنگامہ کیا۔ایک طرف حکومت جہاں پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران پھنسے مہاجر مزدورں کو ان کی منزلوں تک بہ حفاظت پہنچانے کے لیے تگ و دو کر رہی ہے۔ وہیں دوسری جانب لمبے وقت سے اپنے اپنے گھروں کو جانے کے لیے بے صبری سے انتظار کرنے والے مزدوروں کے صبر کا باندھ ٹوٹنے لگا ہے۔اتوار کی صبح سہارنپور میں اپنے گھروں کے لیے روانہ ہونے کے لیے مکمل تیار بہار کے مزدوروں کو جب یہ پتہ چلا کہ ان کے لیے اب ٹرین نہیں چلے گی تو بڑی تعداد میں بہار خاص طور پر سے کٹیہار علاقے کے یہ مزدور لاٹھی ڈنڈوں سے لیس ہو کر سڑکوں پر اتر آئے۔ اور انہوں نے غیظ و غضب میں ڈوب کر جم کر ہنگامہ کرنا شروع کر دیا۔ ان مزدوروں کو چھوڑنے کے لیے ضلع انتظامیہ نے 150 بسوں کو بلایا ہے۔ضلع افسر اکھیلیش سنگھ نے بتایا کہ گذشتہ کچھ دنوں سے ہریانہ اور پنجاب سے بڑی تعداد میں مزدور ندی کے راستے سہارنپور پہنچ رہے ہیں۔ یہاں رادھا سوامی کیندر کے ہوم شیلٹر میں ان کے کھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود مہاجر مزدور بہار اپنے اپنے گھروں کو جانے کی ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔
مسٹر سنگھ نے بتایا کہ گذشتہ دو دنوں سے ابھی تک دو ٹرین سہارنپور سے بہار بھیجی جا چکی ہے۔ اگلی ٹرین 19 مئی کو متوقع ہے۔ اتوار اور پیر کو کوئی ٹرین بہار کے لیے نہ ہونے کے سبب مہاجر مزدور سڑک پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ روڈویز اور پرائیویٹ بسوں سے ان تمام مزدوروں کو بہار بھیجا جا رہا ہے۔
موقع پر ڈی آئی جی اپیندر کمار، ایس ایس پی دنیش کمار پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ مزدوروں کو سمجھانے کی کوشش کی۔غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر سمیت کئی دیگر علاقوں سے پانچ دنوں تک پیدل چلنے کے بعد سہارنپورپہنچے ان مزدوروں کو جب یہ پتہ چلا کہ اب ان کے لیے ٹرین نہیں تو ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ اسٹیشن کی جانب بڑھنے والے مزدوروں نے راستے میں گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے ان کے شیشے توڑ ڈالے۔ہنگامے کی اطلاع موقع پر ضلع انتظامیہ کے سنیئر افسران نے ان مزدوروں کو سمجھانے کی کوشش کی۔ صبح سات بجے سے ہی یہاں پر ہنگامے کی صورتحال تھی۔ مزدوروں نے پولیس انتظامیہ پر بھی تعاون نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ کئیعلاقوں سے آئے بہار کے مہاجر مزدور سہارنپور میں رادھا سوامی ستسنگ بھون میں کئی دنوں سے ٹھہرے ہوئے ہیں۔ اتوار کی صبح مزدوروں کے صبر کا باندھ ٹوٹ گیا اور وہ سیکڑوں کی تعداد میں ہاتھوں میں لاٹھی ڈندے لے کر سڑک پر اتر آئے اور ریلوے اسٹیشن کی طرف چل پڑے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here