نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے جغرافیائی پھیلاؤ کا پتہ چلنے کے بعد ہمیں اس وبا کے خلاف اب پوری توجہ اور ارتکاز کے ساتھ جنگ لڑنا ہوگا اور اس کے پھیلاؤ پر روک لگانا یقینی بنائیں گے۔کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں نافذ لوک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے کے 17 مئی کو ختم ہونے سے پہلے مسٹر مودی نے آج یہاں ویڈیو كا نفرنسنگ کے ذریعے ایک میٹنگ میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ صورت حال کا جائزہ لیا اور آگے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق مسٹر مودی نے کہا کہ اب ہمیں ملک میں کورونا وائرس کے جغرافیائی پھیلاؤ کا پتہ چل گیا ہے تو اب اس کے خلاف مکمل فوکس یعنی ارتکازکے ساتھ جنگ لڑنے کی ضرورت ہے۔

