کلکتہ:قبرستان میں بیٹھ کر شراب پینے کی مخالفت کرنے پر تین شرابیوں نے ایک 24سالہ نوجوان کو مارمار ہلاک کردیا ہے۔کلکتہ شہر سے متصل باراسات کے بامن گاچھی میں 24سالہ نوجوان علی حسین نے جب دیکھا کہ کچھ نوجوان قبرستان میں بیٹھ کر شراب پی رہے ہیں تو اس نے مخالفت کی تو شرابیوں نے علی حسین کی پٹائی کردی۔علی حسین کے سرپر اینٹ سے کئی چوٹ آئی ہے۔علی حسین کے والد جب بیٹے کو بچانے پہنچے تو ان کے ساتھ بھی شرابیوں نے مارپیٹ کردی۔علی حسین کے والد اس وقت اسپتال میں داخل ہیں اور زندگی وموت کی جنگ لڑرہے ہیں۔پولس ملزمین کو تلاش رہی ہے تاہم ان کی شناخت حفیظ الحق،سراج الحق اور شفیق علی کے طور پر ہوئی ہے۔2016میں بھی اس طرح کا واقعہ یہاں رونما ہوچکا ہے۔سورو چودھری نامی ایک شخص کو سماج دشمن عناصرنے صرف اس لئے قتل کردیا تھاکہ اس ے اس کی مخالفت کی تھی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سڑک خالی تھی اور کچھ مقامی لڑکے قبرستان میں شراب پی رہے تھے۔علی حسین نے مخالفت کی تو ا ن لوگوں نے حسین پر حملہ کردیا۔

