لکھنؤ:06مئی(یواین آئی) کورونا واریئرس کو ہر قسم کی سیکورٹی فراہم کرنے کے معاملے میں مرکزی حکومت کی نقش قدم پر چلتے ہوئے اترپردیش حکومت نے بدھ کوکورونا ویئرئیرس پر حملہ کرنے والے مجرمین اور لاک ڈاؤن کی اصولوں کی خلاف ورزری کرنے والوں کے خلاف آرڈیننس کے ذریعہ ایک سخت قانون کو منظوری دی ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوئی کابینہ میٹنگ میں اس آرڈیننس کو منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی نے تمام کوروناواریئرس بشمول میڈیکل اہلکار، پیرامیڈیکل، صفائی ملازمین اور پولیس اہلکار کے تحفظ کے لئے سخت قانون بنانے کی تجویز دی تھی جسے آج کابینہ نے منظور کرلیا ۔اب آرڈیننس کو گورنر کی منظوری کے لئے بھیجا جائےگا۔
نئے قانون میں کوروناواریئرس پر تھوکنے کے علاوہ ان کی بے عزتی کرنے اور ان پر حملہ کی صورت میں سزا تفویض کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق نئے ایکٹ کا نام”یوپی اپیڈیمک ڈیزیز کنٹرول ایکٹ2020″ہے۔اس نئے قانون میں جیل کی قید کے ساتھ ساتھ قرنطینہ سے فرارہونے اورلاک ڈاؤن کے اصولوں کی خلاف ورزی کی صور ت میں جرمانے کی تجویز رکھی گئی ہے۔علاوہ ازیں عوام الناس کے درمیان وائرس کو پھیلانے کا قصوار گردانے جانےپر سخت سزا کی شق شامل ہے۔
ایکٹ کے تحت کوروناواریئرس پر حملہ کرنے یا اصولوں کی خلاف وزی کرنے کے پاداش میں 7سالوں تک جیل اور 5لاکھ روپئے جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔آرڈیننس میں مختلف قسم کی خلاف ورزیوں کی صورت میں 6 ماہ سے 7سالوں تک کی جیل اور50ہزار سے 5لاکھ تک کے جرمانے کی شق شامل کی گئی ہے۔قانون میں کوروناواریئرس کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی صورت میں پانچ سال کی جیل اور دولاکھ روپئے کی جرمانے کی سزا تفویض کی گئی ہے۔
وہیں قرنطینہ مرکز سے فرارہونے کی صورت میں ایک سال سے 3 سال کی قیداور ایک لاکھ روپئے جرمانے کی سزا ہوگی۔اسپتال سے فرار ہونے پر بھی یہی سزا دی جائےگی۔اسی طرح سے اپنی بیماری کو چھپانے کی صورت میں بھی ایک سے تین سال کی جیل اور ایک لاکھ روپئے جرمانے کی سزاتفویض کی گئی ہے۔اور اگر کورونا کا مریض پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتا ہے تو اسے تین سال کی جیل اور دو لاکھ جرمانے کی سز ادی جاسکے گی۔
نئے قانون کے تحت وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی چیئرمین شپ میں ریاستی سطح کی’ ڈیزاسٹر کنٹرول اتھارٹی ‘تشکیل دی جائےجس کے چیف سکریٹری اور دیگر افسران ممبر ہوں گے۔نیز ہر ضلع میں ضلعی سطح پر تین اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائےگی۔جس کے ڈی ایم چیئر مین ہوں گے۔یہ اتھارٹی قانون کے نفاذ کی کاروائی کو دیکھے گی۔
ملحوظ رہے کہ حال ہی میں مرکزی حکومت نے کوروناواریئرس کے تحفظ کے لئے جیل اور جرمانے کے شق کے ساتھ’ 1897ایپڈیمک ایکٹ‘ میں ایک آرڈیننس کے ذریعہ ترمیم کو منظوری دی ہے۔

