نقد پیسہ دینے کے بجائے غریب کے عارضی راشن کارڈ بنائے حکومت :ابھیجیت

پروفیسر بینرجی نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے ساتھ کی بات چیت

0
Rahul Gandhi to discuss economy, Covid-19 with Nobel Laureate Abhijit Banerjee

نئی دہلی:نوبل ایوارڈ یافتہ مشہور ماہر اقتصادیات پروفیسر ابھیجیت بینرجی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو دوران لوگوں کو نقد پیسے دینے کے بجائے عارجی راشن کارڈ بناکر ان کو کھانا دینا چاہئے اور معیشت کو پٹری پر لانے کےلئے اقتصادی پیکج کا اعلان ہونا چاہئے۔
پروفیسر بینرجی نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے ساتھ لمبی بات چیت میں منگل کو کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ جب پوری معیشت ٹھپ ہے تو لوگوں کو نقد پیسہ نہی دیا جانا چاہئے۔پیسہ سب سے غریب لوگوں کی جیب میں ضروری جانا چاہئے اور اس کےلئے لوگوں کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نچلے طبقے کی 60 فیصدی آبادی کو پیسہ دینے میں کوئی برائے نہیں ہہے لیکن اگر لوگوں کو پیسہ ملتا ہے جن کو اس کی ضرورت نہیں ہے تو اس کو بے جا خرچ کریں اور اس سے مہنگائی بڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ نقدی صرف ضرورت مند تک ہی پہنچنی چاہئے اس لئے یہ یقینی کیا جانا چاہئے کہ سماج میں جو سب سے غریب ہے اس کے پاس نقدی پہنچے۔انہوں نے کہا’’ہم لوگوں کو ایسے ہی نقدی نہیں دے سکتے۔جن لوگوں کے پاس جن دھن کھاتے ہیں،وہ پیسہ حاصل کرسکتے ہیں۔لیکن بہت سے لوگوں کے پاس نہیں ہے اور خاص طورپر نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کو فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔آبادی کا ایک بڑا حصہ ہے جو اس فائدے سے محروم ہے اور ان کے بارے میں بھی سوچنے کی ضرورت ہے۔پروفیسر بینرجی نے لوگوں کی جیب میں نقد پیسہ پہنچانے کے بجائے ان کے پیٹ تک کھانا پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا’’ضرورت مندوں کےلئے اس وقت عارضی راشن کارڈ کی ضرورت ہےاس لئے دیگر راشن کارڈ روک کر عارضی راشن کارڈ شروع کئے جائیں تاکہ ضرورت مند کو راشن ملے۔پہلے تین مہینے کےلئے اور ضرورت پڑنے پر اس کی مدت بڑھائی جاسکتی ہے۔
پروفیسر بینرجی نے کہا کہ لوگوں کی جیب میں نقد پیسہ جانےسے بہتر ہے ان کے پیٹ میں کھانا جائے اور یہ تبھی ممکن ہے اگر ان کو حکومت راشن مہیا کراتی رہے۔حکومت کے پاس اناج کا مناسب اسٹاک ہے۔ہم تھوڑے وقت تک اسے چلا سکتے ہیں۔اس بار ربیع کی فصل اچھی رہی ہے،اس لئے ہمارے پاس کئی ٹن گیہوں اور چاول ہوں گے۔اس لئے کم سے کم لوگوں کو یہ تو دئے ہی جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں یہ یقینی کرنا ہے کہ کوئی کہیں بھوکا نہ رہے اس کےلئے آدھار یوجنا کو قومی سطح پرنافذ کرنا چاہئے تاکہ اس کےذریعہ عوامی تقسیم کے نظام سے راشن دیا جانا چاہئے۔آدھار دکھاکر لوگ جہاں ہیں وہیں مقامی راشن کی دکان پر پی ڈی ایس کا فائدہ لے سکتے ہیں۔اس سے لوگ ممبئی میں اس کا فائدہ اٹھا سکتےہیں چاہے ان کا خاندان مالدا،دربھنگا یا کہیں بھہ رہتا ہو۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے معیشت کو ہوئے نقصان پر انہوں نے کہا کہ اس نقصان کی بھرپائی کےلئے اقتصادی مدد پیکج کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کہ امریکہ ،جاپان ،یورپ ممالک میں اقتصادی مدد پیکج دینے کی بات کہی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے جی ڈی پی کا محض ایک فیصد اقتصادی مدد پیکج دیا ہے جبکہ امریکہ میں یہ 10 فیصد تک چلا گیا ہے۔
انہوں نے اقتصادی حالت کو پھر سے پٹری پر لانے کےلئے بہت چھوٹی،چھوٹی اور درمیانی صنعتوں – ایم ایس ایم ای کےلئے زیادہ اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس شعبہ کے لئے قرض کی ادائیگی پر روک لگاکر حکومت کے قدم کی ستائش کی۔معیشت کی مضبوطی کےلئے ایم ایس ایم ای پر توجہ مرکوش کرنا صحیح ہے۔یہ مانگ کو پھر سے زندہ کرنے کا طریقہ ہے۔انہوں نے کہا ہ اگر ایم ایس ایم ای میں پیسہ جائےگا اور اس کی حالت سدھرے گی تو اس سے کاروبار میں چاروں طرف پیسہ پہنچے گا اور ایک ایسی چین بنے گی جس سے معیشت پٹری پر آنے لگے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here