نئی دہلی:مرکزی وزارت داخلہ نے کرونا وبا سے نمٹنے میں لاک ڈاؤن کو ایک مناسب طریقہ کار قراردیتے ہوئے پورے ملک میں اس کی مدت 4 مئی سے دو ہفتے تک اوربڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت کے مطابق کرونا وبا کی وجہ سے پورے ملک میں موجودہ صورت حال کی آج ایک اعلی سطحی میٹنگ میں جائزہ لیا گیا جس کے بعد پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی مدت دو ہفتے اور مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس سے پہلے لاک ڈاؤن کی مدت 14 اپریل سے بڑھا کر تین مئی تک کی گئی تھی۔وزارت نے اس مدت میں مختلف سرگرمیوں کو چلانے کے لئے نئی ہدایات بھی جاری کئے ہیں جو چار مئی سے اس کا نفاذ ہوگا۔ یہ ہدایات مختلف اضلاع کے ریڈ، اورینج، گرین زمروں میں کرونا وائرس کے انفیکشن کے خطرے کی بنیاد پر تیار کئے گئے ہیں۔ ان میں گرین اور اورینج زون میں آنے والے اضلاع کے لئے کافی چھوٹ دی گئی ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ پیر کو سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کےذریعہ میٹنگ کی تھی۔ اس میٹنگ میں کچھ ریاستوں نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کا مشورہ دیا تھا۔اسکے بعد وزارت داخلہ نے بھی ایک میٹنگ میں صورت حال کا باضابطہ جائزے لینے کے بعد کہا تھا کہ لاک ڈاؤن سے متعلق 4 مئی سے نئی ہدایات جاری کئے جائیں گے۔نئی ہدایات میں واضح طور سے کہا گیا ہے کہ پورے ملک میں ریڈ زون میں لاک ڈاؤن کا سختی سے نٖفاذ کیاجائے گا اور ان میں میڈیکل ایمرجنسی اور ضروری سامان اور خدمات کو چھوڑ کر دیگر کسی طرح کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ہوائی، ریلوے اور میٹرو سفر کے ساتھ ساتھ سڑکوں سے بین ریاستی آمدورفت پر پہلے ہی کے طرح پورے ملک میں پابندی کا نفاذ رہے گا اور ان کے جاری رکھنے کی اجازت گرین زون میں بھی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اسکول، کالج، تعلیم، ٹریننگ اور کوچنگ ادارے، ہوٹل، ریستراں، سینما ہال، مال، جم، کھیل کے احاطے اور بھیڑ بھاڑوالی دیگر جگہیں بھی پہلے ہی کی طرح پوری طرح بند رہیں گی۔ساتھ ہی سبھی سماجی، سیاسی، ثقافتی جلسوں، عبادات کے مقامات اور دیگر طرح کے جلسوں کے انعقاد پر بھی پابند عائد رہے گی۔وزارت داخلہ کی اجازت سے کچھ چنندہ اور ضروری مالوں میں ہی ہوائی، ریلوے اورسڑک کے راستے سفر کیا جاسکے گا۔

