یوپی:62نئے متاثرین کی تصدیق،مجموعی تعداد2115 پہنچی

0

لکھنؤ:(زمینی سچ) اترپردیش کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 62 نئے متاثرین کی تصدیق کے ساتھ ریاست میں مجموعی طور سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2115 پہنچ گئی ۔جن میں سے ابھی تک 36افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اس وقت ریاست میں مجموعی طور سے 1602ایکٹو کیسز ہیں جب کہ 477مریض مکمل طور سے شفایاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔گذشتہ 24گھنٹوں میں ریاست دو مریضوں کی موت ہوئی ہے۔پرنسپل سکریٹری(صحت) امت موہن پرساد نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ریاست میں متاثرہ 60اضلاع میں سے 7اضلاع میں اس وقت کوئی بھی ایکٹیو کیس نہیں ہے۔مسٹر پرساد نے بتایا کہ حکومت کی پوری توجہ ٹیسٹنگ کی اہلیت میں اضافہ کرنا ہے۔ منگل کو 4071 نمونوں کی جانچ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے 12لیبوں میں پول ٹیسٹ کی بھی شروعات کی جاچکی ہے۔منگل کو 1612 نمونوں کے 332 پول ٹیسٹ کئے گئے۔جن میں سے 15 کی رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ بقیہ کی رپورٹ منفی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دنوں ہم نے مشاہدہ کیا کہ بہت سارے نمونے واپس کردئیے گئے کیونکہ ان کے بارے میں غالب گمان تھا کہ یا تو ان کا نمونہ صحیح سے نہیں لیا گیا ہے۔یا نا کی پیکنگ صحیح سے نہیں کی گئی۔لہذا اسے دیکھتے ہوئے بدھ کو آئی سی ایم آر کی گائیڈ لائن کے تحت اسمارٹ کلکشنس کے لئے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔مسٹر پرساد نے کہا کہ تمام اضلاع کے چیف میڈیکل افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ جلد از جلد بچوں کے ٹیکہ کاری پروگرام کا آغاز کریں۔چنندہ اسپتالوں میں ایمرجنسی خدمات شروع کئے جانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدھ کو پرائیویٹ اسپتالوں کے نوڈل افسران کا تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا ۔افسران نے واضح کیا کہ ایسا کوئی آرڈر نہیں ہے جس کےتحت ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں زیر علاج ہر مریض کا کووڈ ٹیسٹ کیا جانا ضروری ہو۔انہوں نے کہا کہ صرف ان مریضوں کی ٹیسٹنگ کی جائے گی جن کے اندر کورونا کے علامات ظاہر ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here