عبادت گاہ کے قریب جمع افراد کی جانب سے پولس پرپتھراؤ

تین پولس اہلکار زخمی،دو خواتیں کے بشمول 31 ؍افراد گرفتار

0

اورنگ آباد:مہاراشٹرا میں اورنگ آباد شہر سے 24 کلومیٹر دور پیٹھن تعلقہ کے بڑکن مقام پر ایک عبادت گاہ کے قریب جمع ایک ہجوم نے پولس پر پتھراو کر کے 3 پولس اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔ یہ واقع کل رات 7 بجے کے قریب اس وقت ہوا جب ان پولس اہلکاروں نے انھیں یاد دلایا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے اس طرح ایک جگہ پر جمع ہونے اور عبادت کرنے پر پابندی عائد ہے۔اور کرفیو لگا ہواہے۔ بتایا جارہاہے کہ پولس کے اس طرح منع کرنے سےناراض ہو کر ہجوم نے پولس پر پتھراو شروع کردیا جس میں 3 پولس والے بری طرح زخمی ہوئے ہیں، ان تین پولس اہلکاروں کو جن میں ایک پولس سب انسپکٹر اور دو پولس کانسٹیبل شامل ہیں علاج کے لیے اورنگ آباد کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل ( گھاٹی) میں شریک کیا گیا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ پولس پر پتھراو کرنے والوں میں خواتین بھی شامل تھیں۔بڑکن پولس کے اے پی آئی راجندر بنسوڈے نے بتایا کہ پولس نے 63 افراد کے خلاف تعزراتِ ہند کی مختلف دفعات کےتحت مقدمہ( ایف آئی آر نمبر 129) درج کیا ہے اور آج بشمول دو خواتین 31 افراد کو گرفتار کرکے کے عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان ملزمین پر جو دفعات لگائی گئ ہیں ان میں فساد پھیلانے، سرکاری کام میں روکاوٹ ڈالنے، کرفیو کی خلاف ورزی وغیرہ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق اورنگ آباد – بڑکن راستے پر امیرنگر مقام پر ایک عبادت گاہ میں اجتماعی عبادت جاری ہے اس طرح کی اطلاع بڑکن پولس کو ملی جس پر پولس انسپکٹر راہول پیٹل ،اپنے ساتھیوں کے ساتھ جن میں سب انسپکٹر بابا صاحب دلوالے اور سونونے شامل تھے وہاں پہنچے۔بھیڑ اکھٹا نہ کریں یہ سمجھانے پر تکرار شروع ہوگئی اور وہاں موجود افراد نے پولس پر پتھراو شروع کردیا۔ جس میں یہ تینوں پولس والے زخمی ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع ایس پی موکشدا پاٹل و دیگر اعلیٰ افسران وہاں پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انھوں نے گاوں کے بعض کچھ افراد سے پولس اسٹیشن میں گفتگو کر کے صورتحال سے واقفیت حاصل کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here