اے ایم یو وائس چانسلر نے مسلمانوں سے کی اپیل

0
پروفیسر طارق منصور(اے ایم یو وائس چانسلر)

علی گڑھ(زمینی سچ): علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرطارق منصور نے سبھی مسلمانوںسے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں کووِڈ19- کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے اور لوگوں کی جان بچانے کے مقصد سے رمضان کے مبارک مہینہ میں سماجی دوری بنانے اور ذاتی اور ماحولیاتی صفائی کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوری انسانیت کے لیے امتحان کا وقت ہے اورہر شخص کو مذہب، ذات اور علاقائی امتیاز سے اوپر اٹھ کر لوگوں کے تحفظ کے لیے کام کرنا چاہئے۔پروفیسر منصور نے کہا کہ نفس پر قابو، اللہ کے احکام کی پیروی اور ضرورتمندوں کی حاجت روائی کے رمضان المبارک کے پیغام کی تکمیل ہم اس رمضان بھی سماجی دوری بنائے رکھ کر اور مستحقین کی مدد کرکے بہتر طور سے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک گیر تالابندی کے دوران مسجدوں کو جانے کی بجائے گھروں میں نماز کی ادائیگی در حقیقت انسانی زندگی بچانے جیسا کام ہے اور اللہ بھی اس عبادت کو انشاء اللہ ضرور قبول کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here