لاک ڈاؤن کی مار، کسان نے جلائی پوری فصل

0

اورنگ آباد :ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے سبب لوگوں کو مختلف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مزدور اور محنت کش طبقہ اپنی روزمرہ کی آمدنی سے محروم ہے تو دوسری طرف کسان بھی اپنی زرعی پیداوار کی نکاسی اور فرخت کو لیکر سخت مشکل اور پریشانی میں ہیں۔ ایسی ہی پریشانی کے شکار ایک کسان نے اپنے ایک ایکر کھیت میں ہی آگ لگا دی جہاں اس نے پتہ گوبھی کی فصل اگا رکھی تھی۔عثمان آباد ضلع میں عمرگہ تعلقہ کے ایک گاوں میں اوماجی چوہان نامی کسان نے اپنے کھیت میں اس وقت آگ لگا دی جب فصل خریدنے والے ایک بیوپاری نے موقع کا فائد اٹھانے کی نظر سے مارکٹ کی موجودہ قیمت سے 60 فی صد کم قیمت کا افر دیا جس پر ناراض ہو کر کسان نے اپنےکھیت میں ہی آگ لگا دی۔کسان نے بتایا ہے کہ اس نے اپنی فصل اگانےکے لیے ایک لاکھ روپیے چرج کیے تھے، مگر جب اس نے اپنے گاوں سے 20 کلو میڑ دوری پر عمرگہ کے بازار میں فروخٹ کی کوشش کی تو اسے 50کلو پتہ گوبھی کے لیے 20 روہیے کی پیش کش کی گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here