ریاست کی ترقی کے لئے پرینکا گاندھی نےوزیر اعلیٰ یوگی کو دی صلاح

0

لکھنؤ(زمینی سچ):ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے اترپریش میں مزدوروں اور چھوٹی انڈسٹریوں کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کوکہا کہ ریاست میں معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لئے منصوبہ بندی و معاشی ماہرین پر مشتمل’اکانومک ری کنسٹرکشن ٹاسک فورس‘تشکیل دیا جانا چاہئے۔
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے نام لکھے گئے اپنے خط میں پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ گیہوں کی فصل کی کٹائی کا وقت چل رہا ہے۔ کسان بری طرح سے پریشان ہیں کہ کٹائی کیسے ہوگی۔ریاست میں کمبائن سے کٹائی کی اجازت تو دے دی گئی ہے لیکن ابھی تک کمبائی مشینوں کے مالک انتظامیہ سے ڈرے ہوئے ہیں۔ زیادہ تر ان مشینوں کے ڈرائیور دوسری ریاستوں سے آتے ہیں۔ان کے آنے کا نظم کیا جانا چاہئے۔صحیح معلومات کی کمی اور خوف کی وجہ سے کسان راتوں میں گیہوں کی کٹائی کررہے ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ کسانوں کے گنا بقایا جات کی فورا ادائیگی کے ساتھ ہی ساتھ آنے والی فصل کی خریداری کی گارنٹی دی جانی چاہئے۔اپنے خط میں ژالہ باری اور بے موسم بارش کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے کسانوں کو معاوضۃ دینے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک کسانون کو معاوضہ نہیں ملا ہے۔انہوں نے ایسے سبھی کسانوں کو فوری معاوضہ فراہم کرنے کی درخواست کی جن کی فصل ژالہ باری اور بے موسم بارش میں تباہ ہوگئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک بہت مزدور کنبوں کو راشن و نقدی کی قلت کا سامنا ہے۔کافی مزدوروں کا رجسٹریش نہ ہونے سے ان کو کسی بھی راحت اسکیم کا فائدہ نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ بغیر رجسٹرڈ مزدوروں کوبھی مالی مدد کی گارنٹی دی جائے۔پرینکا نے اپنے لکھے خط میں دعوی کیا ہے کہ کئی جگہوں سے راشن نہ ملنے کی شکایتیں موصول ہورہی ہیں اور بغیر راشن کارڈ ہولڈروں کو بھی راشن دینے کی گارنٹی دی جائے اور راشن میں چاول کے ستھ گیہوں، دال، تیل، نمک اور مسالہ پاوڈر بھی شامل ہو۔
محترمہ پرینکا نے منریگا مزدوروں کے سلسلے میں لکھا ہے کہ کام کرنے والے منریگا مزدوروں کو فری میں راشن مل رہا ہے۔ یہ قابل تعریف پہل ہے لیکن ان کو کئی مالی مدد نہیں ملی ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں دعوی کیا ہے کہ منریگا مزدوروں کے لئے اعلان شدہ 611 کروڑ روپئے ان کا سابقہ بقایا تھا۔ اب ضروری ہے کہ منریگا مزدوروں کے لئے مالی پیکج کا اعلان کیا جائے۔کانگریس جنرل سکریٹری نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ کورونا اپنے ساتھ معاشی تباہی بھی لے کر آیا ہے۔ اترپردیش کا کانچ ،پتیل،قالین، بنکر،فرنیچر ،چمڑا انڈسٹری سمیت دیگر گھریلوں کاروبار کو شدید جھٹکا لگا ہے۔ریاست کے لاکھوں بنکروں کی حالت کافی خراب ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here