غریبوں کو ہر بار بھگوان بھروسے چھوڑتے ہیں مودی: پرینکا

0

نئی دہلی، 15 اپریل ( زمینی سچ ) کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے کے پہلے دن وزیر اعظم نریندر مودی کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ وہ غریب کو ذہن میں رکھ کر فیصلے نہیں لیتے جس سے ہر بار غریبوں کو ہی گہری چوٹ پہنچتی ہے ۔محترمہ واڈرا نے ٹویٹ کیا’’ آخر ہر بار ہر مصیبت غریبوں اور مزدوروں پر ہی کیوں آتی ہے ۔ ان کے حالات کو ذہن میں رکھ کر فیصلے کیوں نہیں لئے جاتے ۔ انہیں بھگوان بھروسے کیوں چھوڑ دیا جاتا ہے ۔ لاک ڈاؤن کے دوران ریلوے ٹکٹوں کی بکنگ کیوں جاری تھی ۔ ان کے لئے خصوصی ٹرینوں کا انتظام کیوں نہیں کیا گیا‘‘ ۔ انہوں نے کہا’’ ان کے پیسے ختم ہو چکے ہیں، اکٹھا کیا گیا راشن ختم ہو رہا ہے، وہ غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں، گھر گاؤں جانا چاہتے ہیں ۔ اس کے انتظامات ہونے چاہیے تھے ۔ ابھی بھی درست پلاننگ کے ساتھ ان کی مدد کا انتظام کیا جا سکتا ہے ۔ مزدور اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ۔ نریندر مودی جی بھگوان کے لئے ان کی مدد کیجیے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here